Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی پنجاب کے تنظیمی دورے کے موقع پر ملتان آمد


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی پنجاب کے تنظیمی دورے کے موقع پر ملتان آمد
 Posted on: 4/28/2016
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی پنجاب کے تنظیمی دورے کے موقع پر ملتان آمد
لاہور،رحیم یار خان، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات ، سیالکوٹ، جھنگ، فیصل آباد راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کرینگے اورعہدیداران و کارکنان سے ملاقاتیں کرینگے 
بانیان پاکستان کی اولادوں کو اپنے ملک میں ہی اجنبی بنادیا گیا ہے ، شبیر احمد قائم خانی
کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف جانبدار اور غیر منصفانہ آپریشن کیا جارہا ہے 
جنوبی پنجاب ہاؤس ملتان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اظہار خیال
ملتان۔۔۔۔28 اپریل2016 ؁ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی مرکزی پنجاب کمیٹی کے عہدیداران کے ہمراہ پنجاب کے تنظیمی دورے کے موقع پر ملتان پہنچ گئے ہیں جہاں پر انہوں نے ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف جانبدار اور غیر منصفانہ آپریشن کیا جارہا ہے جس میں متعدد کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے اور درجنوں کارکنوں کا لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈا کے ذریعے ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے اوربانیان پاکستان کی اولادوں کو اپنے ملک میں ہی اجنبی بنا دیا گیا ہے۔ لیکن عوام نے اس سے قبل بھی ایسی سازشوں کو ناکام کیا ہے او ر انشاء اللہ اس مرتبہ بھی سازشی عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ دریں اثناء رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی ملتان سمیت پنجاب کے دیگر شہروں جن میں لاہور ،رحیم یارخان، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، جھنگ، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کرینگے اور عہدیداران و کارکنان سے ملاقاتیں کرینگے۔ اس سلسلہ میں مختلف شہروں میں منعقد کئے جانیوالے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

4/25/2024 10:36:27 PM