چوہدری نثارقوم کوبتائیں کہ جیل سے خالدشمیم کی وڈیوکیسے بنی؟اورریکارڈ شدہ ویڈیو کیسے اورکس قانون کے تحت باہرآئی؟کنورنویدجمیل
بعض نادیدہ قوتوں نے ملک کے آئین و قانون کو مذاق بناکررکھ دیاہے
قائدتحریک اورایم کیوایم کو جھوٹے اوربے بنیادمقدمات میں ملوث کرنے کے لئے ایجنسیاں جس حدتک گرچکی ہیں اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔
کراچی:۔۔۔28؍اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نویدجمیل نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتارخالدشمیم نامی شخص کی ویڈیوبیان کے حوالے سے اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاری علی خان سے سوال کیا ہے کہ وہ قوم کے سامنےTV پر آکر بتائیں کہ جیل سے خالدشمیم کی وڈیوکیسے بنی؟ریکارڈ شدہ ویڈیو کیسے اورکس قانون کے تحت باہرآئی؟۔انہوں نے کہاکہ بعض نادیدہ قوتوں نے ملک کے آئین و قانون کو مذاق بناکررکھ دیاہے جس سے ناصرف ملک بلکہ خودقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدنامی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جھوٹے اوربے بنیادمقدمات میں ایم کیوایم کے قائدکوملوث کرنے کے لئے سرکاری ایجنسیاں جس حدتک گرچکی ہیں اس کی مثال ملکی تاریخ میں پہلے نہیں ملتی۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارجتنا جلد ممکن ہوسکے قوم کو بتائیں کہ قانون توڑنے والے چاہے وہ کتنے طاقت ور کیوں نہ ہوں انہیں سزا دی جائے گی تاکہ عوام کا اعتمادقانون پر بحال ہو سکے۔