Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ساتھی اسحاق ایک ہیرا ہیں اور ہیرے کو صرف جوہری پہچان سکتا ہے۔ الطاف حسین


ساتھی اسحاق ایک ہیرا ہیں اور ہیرے کو صرف جوہری پہچان سکتا ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/27/2016
ساتھی اسحاق ایک ہیرا ہیں اور ہیرے کو صرف جوہری پہچان سکتا ہے۔ الطاف حسین
الطاف حسین غریب ہے لیکن وہ ہیروں کو پہچانتا ہے اور اصلی اور نقلی کا فرق سمجھتا ہے
اگر ملک کو ساتھی اسحق جیسے پندرہ یا بیس لوگ مل جائیں اور ان کے ہاتھ میں زمام اقتدار آجائے تو ملک سنور جائے
جیسے ہی گندے انڈے ایم کیوایم سے نکلے ہیں ویسے ہی اچھے اورصاف ستھرے لوگ ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں 
ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ اورپیپلزلائرزفورم کے رکن عامر معراج انصاری ایڈوکیٹ کی ایم کیوایم میں شمولیت کے موقع پر خطاب
لندن۔۔۔27، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ساقی اسحاق ایک ہیرا ہیں اورہیرے کو صرف جوہری پہچان سکتا ہے، ساتھی اسحق جن لوگوں کے ساتھ تھے انہیں ہیروں کی پہچا ن نہ تھی،الطاف حسین غریب ہے لیکن وہ ہیروں کوپہچانتاہے اوراصلی اورنقلی کا فرق سمجھتاہے۔ اگرملک کوساتھی اسحق جیسے پندرہ یا بیس لو گ مل جائیں اور ان کے ہاتھ میں زمام اقتدار آجائے تو ملک سنور جائے۔ جیسے ہی گندے انڈے ایم کیوایم سے نکلے ہیں ویسے ہی اچھے اور صاف ستھرے لوگ ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرپاکستان پیپلزپارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن اورپی ایس ایف کے بانی رکن ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ اور پیپلز لائرز فورم کے رکن عامر معراج انصاری ایڈوکیٹ کی ایم کیوایم میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان،نائن زیروکے تمام شعبہ جات کے کارکنوں،خواتین اوربزرگوں نے زوردار تالیوں کے ذریعے ساتھی اسحاق کی ایم کیوایم میں شمولیت کاخیرمقدم کیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ حق آنے اور باطل مٹنے کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیکی بدی ، شرافت کی زندگی گزارنے والے اور ان پر حکمرانی کرنے والے ظالموں کے مابین ازل سے جنگ ہورہی ہے جو آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 14سو سال پہلے کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا کہ حضورؐکے وصال کے 40سال کے بعد ایسی حکومت قائم ہوجائے گی کہ جو آل رسول ؐکا بہیمانہ طریقے سے قتل عام کرے گی اور قتل عام کرنے والے غیر مسلم نہیں مسلمان ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جب امام حسین ؑ مکہ کو خدا حافظ کہہ کر آل اولاد اوراہل بیتؓ پرمشتمل 72کے قافلے کے ساتھ مکہ چھوڑ کر کربلاپہنچے تو اس وقت کے حاکم یزید نے حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت کوگرفتارکرنے کیلئے اپنافوجی لشکربھیجا۔یزیدی افواج میں ایک بہادر جرنیل ،مشاق تیرانداز اورتلوار کے جوہر دکھانے والا بھی تھا جس کا نام ’’ حر ‘‘ تھا ۔ یزید انتظار کرتا رہا کہ امام حسینؓ جلدہی سرینڈر کردیں گے اوراس کی بیعت کرلیں گے لیکن امام حسینؓ نے ایساکرنے سے انکارکردیا۔ایک ایک کرکے 72کے قافلے میں شامل معصومین کربلا کو شہید کیاجانے لگا حتیٰ کہ بچوں کو تک نہیں بخشاگیا۔ یہ سارے مظالم دیکھ کر یزید کے کمانڈر حر کے اندر روح ایمانی پیدا ہوئی اور وہ یزیدی لشکر چھوڑ کر حسینی لشکر سے آملا ۔ حر بھی بڑا محنتی ، جفا کش ، دیانتداری سے کام کرنے والا جنرل تھا لیکن حق و باطل کے معرکہ میں اس کی آنکھ جب کھلی جب اہل بیت اور اولاد رسول ﷺ پر مظالم کی انتہاء ہوگئی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے لئے ساتھی اسحاق بھی ایک’’ حر ‘‘ کی حیثیت رکھتے ہیں جو آزمائش کے اس وقت میں حسینی قافلے سے آملے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں ساتھی اسحاق کو زمانہ ء طالبعلمی سے جانتا ہوں ، میں نے اتنا محنتی ،جفا کش ، کام کرنے والااور لالچ سے پاک صرف اور صرف نظریئے اورمشن و مقصد کیلئے کام کرنے والا شخص نہیں دیکھا ۔ میں نے کئی مرتبہ اللہ تعالیٰ سے دعاکی تھی کہ وہ ساتھی اسحاق کے دل میں تحریک کیلئے محبت ڈال دے اور وہ بھی میری تحریک میں شامل ہوجائیں کیونکہ مجھے سچے ، اچھے ، ایماندار اور محنتی لوگ ہمیشہ اچھے لگتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کاشکرہے کہ اس نے ساتھی اسحاق کے دل میں میرے لئے محبت ڈالی اور آج وہ ایم کیوایم میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ساتھی اسحاق کووہ مقام نہ مل سکاجس کے وہ حقدارہیں۔ ساقی اسحاق ایک ہیرا ہیں اورہیرے کو صرف جوہری پہچان سکتا ہے ،ساتھی اسحق جن لوگوں کے ساتھ تھے انہیں ہیروں کی پہچا ن نہ تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے الطاف حسین کو اگرچہ غریب اورلوئر مڈل کلاس میں پیدا کیا مگر الطاف حسین کو اتنی ضرور صلاحیت دی کہ وہ اصلی اورنقلی ہیروں میں فرق کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اگرملک کوساتھی اسحق جیسے پندرہ یا بیس لو گ مل جائیں اور ان کے ہاتھ میں زمام اقتدار آجائے تو ملک سنور جائے،غریب ومتوسط طبقہ کوان کے حقوق ملیں، غریب باعزت زندگی گزار سکیں اور امیروں کے برابر میں کھڑا ہونے کی جرات کرسکیں ۔ بجلی پانی گیس ہر چیز کمی ختم ہوجائے اورملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے۔جناب الطاف حسین نے ساتھی اسحق اورپیپلزلائرزفورم کے رکن عامر معراج انصاری ایڈوکیٹ کو ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ آپ کی شمولیت تحریک کیلئے نیک شگون ثابت ہو اوراس سے تحریک کو مزید تقویت ملے ۔انہوں نے کہاکہ جیسے ہی گندے انڈے ایم کیوایم سے نکلے ہیں ویسے ہی امام حیدر رضوی ، کرم چند ، مسلم لیگ کی سابق رکن اسمبلی اور ساتھی اسحاق جیسے اچھے اورصاف ستھرے لوگ ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت چاروں جانب سے ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ایم کیوایم کے کارکنوں ہمدردوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کیاجارہاہے،انہیں کئی کئی دن تک غائب کیاجارہاہے اورطرح طرح کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں، کل بھی ایک سہاگن نے اپنے شوہرکیلئے اور دو بہنوں نے اپنے بھائی کیلئے پریس کانفرنس کی کہ ان کو چھ مہینے ، سات مہینے پہلے دبئی سے گرفتار کیا تھا جس کی گرفتاری رینجرز نے کل ظاہر کی اوران کی نشاندہی پر نائن زیرو کے قریب سے خطرناک اسلحہ برآمدکرنے کابھی دعویٰ کیاہے اور ایسا خطرناک اسلحہ دکھایاگیاہے جو طالبان ، داعش یا مذہبی انتہاپسندعناصر کے پاس دیکھاگیا ہے اس کے علاوہ کسی جماعت کے پاس ایسا اسلحہ نہیں دیکھا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ظلم اورسازشیں بندہوناچاہئیں،ہم کسی سے لڑنانہیں چاہتے بلکہ ہم امن چاہتے ہیں اور مذاکرات ذریعے تمام مسائل کوحل کرناچاہتے ہیں ، ہم کسی کا حق مارنا نہیں چاہتے ہیں نہ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی ہمارا حق مارے۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کا ایک قصور یہ ہے کہ اس نے اردو بولنے والوں کوایک زبان دی، ان کے ساتھ ہونے والے ظلم وناانصافیوں کے خلاف آوازبلندکی، میں نے اردو بولنے والوں کو ہمت وجرات دی ، تبلیغ کی ، خدا کی مدد سے انہیں بہادر بنایا ۔انہوں نے کہاکہ جو پروگریسیو اورلبرل صحافی ، تجزیہ نگار ، ٹی وی اور پرنٹ میڈیا میں حق اور سچ بول رہے ہیں میں ایسے صحافیوں اور تجزیہ نگاروں کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں ۔ اس موقع پر ساتھی اسحاق نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا بہت شکریہ جو الفاظ میرے لئے اداکئے ، آپ کی کرشماتی شخصیت کا پہلے بھی معترف تھا ، آپ نے 98فیصد لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجا دنیا میں کوئی شخص ایسا نہیں جس نے ایسا کیا ہو ،میں آج ایم کیوایم میں شامل ہوگیاہوں اوراب میں تحریک کے ایک کارکن کی حیثیت سے آپ کی قیادت میں کام کروں گا۔ 

4/26/2024 8:34:46 AM