Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کو بچانے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ورنہ تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی، احمد سلیم صدیقی


ملک کو بچانے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ورنہ تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی، احمد سلیم صدیقی
 Posted on: 8/28/2013
ملک کو بچانے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ورنہ تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی، احمد سلیم صدیقی 
قائد تحریک اور ایم کیوایم کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانے والے ملک و قوم کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ عبد القادر خانزادہ
ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آگے بھی ناکامی انکا مقدر ہوگی۔ زبیر احمد خان
ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو جعلی کہنے والوں کو حق پرست عوام نے ہمیشہ مسترد کیا۔ نوید شمسی 
گذشتہ روز حیدرآباد میں گریجویٹ فورم کے زیر اہتمام ہونے والی عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔28اگست2013ء
باشعورلوگ کسی بھی صورت غلامی کی زندگی بسرنہیں کرتے بلکہ وہ معاشرے میں آزاد اور خوشحال ماحول کو پروان چڑھانے کی جدوجہد کرتے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہد کا مقصد ملک میں رائج فرسودہ نظام کاخاتمہ اور ملک کی مظلوم ومحکوم عوام کو اس فرسودہ نظام سے نجات دلواناہے،ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی کی بدولت آج ہمارا ملک تباہی کے دہانے پر ہے اور ہمیں اپنے ملک کو بچانے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا و رنہ تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی ۔ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے گذشتہ روز حیدرآباد میں گریجویٹ فورم کے زیر اہتمام ہونے والی عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن و ایم پی اے زبیر احمد خان ،ایم کیوایم حیدرآباد زون کے جوائنٹ انچارجزنوید شمسی ،زوالفقار علی خانزدہ ،رکن زونل کمیٹی راشد ممتاز ، گریجویٹ فورم کے انچارج و سابق رکن قومی اسمبلی عبدا لقادر خانزادہ ،فورم کے سیکریٹری جنرل شفیق شیروانی ، فورم حیدرآباد کے کنو نیرڈاکٹر عارف رزمی سمیت ڈاکٹرز ،پروفیسرز ،انجینئرزاور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ۔تقریب سے گریجویٹ فورم کے انچارج سابق رکن قومی اسمبلی عبدلقادر نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ قائد تحریک کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر ہم اپنے وطن کو مسائل سے پاک کرسکتے ہیں ، قائد تحریک اور ایم کیوایم کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانے والے ملک و قوم کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کررہے ہیں ۔ سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن و ایم پی اے زبیر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے حق پرست عوام قائد تحریک کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آگے بھی ناکامی انکا مقدر ہوگی ۔تقریب سے ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو جعلی کہنے والوں کو حق پرست عوام نے ہمیشہ مسترد کیا اور سندھ کے شہری علاقوں سے ہمیشہ قائد تحریک کے نامزد امیدوار کامیاب ہوئے ۔انہوں نے کہا فوج کی نگرانی ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیابی حق وسچ کی فتح ہے ۔تقریب سے گریجویٹ فورم کے شفیق شیروانی اور ڈاکٹر عارف رزمی نے بھی خطاب کیا۔ 

5/18/2024 2:41:21 PM