Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پر پابندی لگانے کے مطالبہ کرنے والے ضمیر فروشوں کا اصل ایجنڈا قوم کے سامنے آگیا ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ایم کیوایم پر پابندی لگانے کے مطالبہ کرنے والے ضمیر فروشوں کا اصل ایجنڈا قوم کے سامنے آگیا ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 4/15/2016
ایم کیوایم پر پابندی لگانے کے مطالبہ کرنے والے ضمیر فروشوں کا اصل ایجنڈا قوم کے سامنے آگیا ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ضمیر فروش عناصر خفیہ قوتوں کے اشارے پر مہاجروں سمیت تمام مظلوموں کی واحد اور آخری ا مید ایم کیوایم کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
خود کو قوم کا ہمدرد ظاہر کرنے والے ضمیر فروش عناصر مہاجروں اور مظلوموں کی قیادت کے خلاف ہی زہر اگل رہے ہیں
قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کون انکے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہا ہے اور کون خفیہ قوتوں کے اشارے پر قوم کو تباہ و برباد کرنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ رابطہ کمیٹی
قوم ضمیرفروش عناصر کے گھناؤنے کردار اور مذموم مقاصد کو اچھی طرح سمجھتی ہے، وہ انکے بہکاوے میں نہ کل آئی تھی نہ اب آئیگی۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 15 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم پر پابندی لگانے کے مطالبہ کرنے والے ضمیرفروشوں کا اصل ایجنڈا قوم کے سامنے آگیا ہے کہ یہ عناصر خفیہ قوتوں کے اشارے پرصرف اورصرف مہاجروں سمیت تمام مظلوموں کی واحداورآخری امیدایم کیوایم کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ ضمیرفروش عناصر خفیہ قوتوں کی ایماء پر مہاجروں کوگمراہ کرنے کی سرتوڑکوششیں کررہے ہیں، ایک طرف خود کومہاجروں کا سب سے بڑاہمدرداورخیرخواہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور دوسری جانب کروڑوں مہاجروں اورمظلوموں کی قیادت کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، اب ان ضمیرفروش عناصر نے ایم کیوایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے اوراس طرح ان ضمیرفر وش عناصرنے خود ہی اپنے آنے کااصل مقصد اور اپنا اصل ایجنڈا خود ہی بے نقاب کردیاہے کہ یہ خفیہ قوتوں کے اس ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم جو مہاجروں اوردیگرمظلوم قومیتوں کی آخری اور واحد امید ہے اورانکے حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے ، اس ایم کیوایم کوختم کردیاجائے تاکہ مہاجروں اور دیگر محروم عوام کے لئے آواز اٹھانے والا کوئی نہ ہو۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کون انکے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہا ہے اور کون خفیہ قوتوں کے اشارے پرقوم کوتباہ وبرباد کرنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیراہے،قوم ان ضمیرفروش عناصر کے گھناؤنے کردار اور مذموم مقاصد کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور وہ ان کے بہکاوے میں نہ کل آئی تھی اورنہ اب آئے گی۔ 

9/28/2016 10:17:35 PM