Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی میں ایم کیوایم کے یوسی آفس پر مسلح حقیقی دہشت گردوں کا حملہ، بلدیاتی نمائندوں، کارکنوں اور خواتین پر تشدد


لانڈھی میں ایم کیوایم کے یوسی آفس پر مسلح حقیقی دہشت گردوں کا حملہ، بلدیاتی نمائندوں، کارکنوں اور خواتین پر تشدد
 Posted on: 4/14/2016
لانڈھی میں ایم کیوایم کے یوسی آفس پر مسلح حقیقی دہشت گردوں کا حملہ، بلدیاتی نمائندوں، کارکنوں اور خواتین پر تشدد
20سے 25 مسلح حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی 4 نمبر میں ایم کیوایم کے یوسی آفس پر حملہ کیا
حقیقی دہشت گردوں نے یوسی چیئرمین شیرازغوری، کونسلر محمداکرم اورکارکن عدیل کو تشدد کا نشانہ بنایا
جب خواتین کارکنان انہیں بچانے کیلئے آگے آئیں توحقیقی دہشت گردوں نے ان پر بھی تشددکیا
حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بجائے الٹاایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتار کیا جارہا ہے
حقیقی دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے، یوسی آفس پر حملے کرنے والے حقیقی دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 14 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی میں ایم کیوایم کے یوسی آفس پرمسلح حقیقی دہشت گردوں کے حملے اوربلدیاتی نمائندوں، کارکنوں اور خواتین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعرات کی شام لانڈھی چارنمبرکے علاقے میں واقع یوسی 16کے دفترمیں ایم کیوایم کے نومنتخب یوسی چیئرمین شیرازغوری، کونسلر محمداکرم اور مرد و خواتین کارکنان اپنے تنظیمی کام میں مصروف تھے کہ 20سے 25مسلح حقیقی دہشت گردوں نے دفتر پرحملہ کردیا، دہشت گردوں نے یوسی چیئرمین شیرازغوری، کونسلر محمداکرم اورکارکن عدیل کوتشدد کا نشانہ بنایا، جب خواتین کارکنان انہیں بچانے کیلئے آگے آئیں توحقیقی دہشت گردوں نے ان پر بھی تشدد کیا۔ رابطہ کمیٹی نے اس واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حقیقی دہشت گردلانڈھی میں مسلسل ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردوں حتیٰ کہ منتخب نمائندوں کودہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، دفتروں اورکارکنوں کے گھروں پرحملے کررہے ہیں ،پولیس وانتظامیہ کے حکام کو مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے لیکن ان حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس کے بجائے الٹاایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقیقی دہشت گرد جس طرح آزادانہ طور پریہ دہشت گردیاں کررہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ حقیقی دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ یوسی آفس پر حملے کرنے والے حقیقی دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے ۔

12/10/2016 10:13:48 PM