Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نام نہاد مفاد پرست ضمیر فروشوں کا ٹولہ لیبر ڈویژن کے کارکنان کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے دھونس دھمکی کا استعمال کررہا ہے ، انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی


نام نہاد مفاد پرست ضمیر فروشوں کا ٹولہ لیبر ڈویژن کے کارکنان کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے دھونس دھمکی کا استعمال کررہا ہے ، انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی
 Posted on: 4/14/2016
نام نہاد مفاد پرست ضمیر فروشوں کا ٹولہ لیبر ڈویژن کے کارکنان کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے دھونس دھمکی کا استعمال کررہا ہے ، انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی 
ضمیر فروشوں کے ٹولے میں شمولیت سے انکار کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں میں بھی بہت تیزی آچکی ہے ، اسد کاظمی 
لیبر ڈویژن کا مزدور کل بھی جناب الطاف حسین کے ساتھ تھا ،آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا ، اسد کاظمی 
ضمیر فروشوں کا ٹولہ تحریک میں مفادات حاصل کرنے اور مال بنانے کی نیت سے داخل ہوا تھا، اسد کاظمی 
ضمیر فروشوں نے تحریکی ذمہ داریوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی، اسد کاظمی 
کراچی پریس کلب میں لیبر ڈویژن کی مرکزی کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔14، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی نے کہا ہے کہ ضمیر فروشوں اور ان کے کارندوں کا نام نہاد مفاد پرست ضمیر فروشوں کا ٹولہ تحریک میں مفادات حاصل کرنے اور مال بنانے کی نیت سے داخل ہوا تھا ، ضمیر فروشی کا عمل کرنے کے بعد اس ٹولے کی جانب سے لیبر ڈویژن کے کارکنان کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے دھونس دھمکی کا استعمال کررہا ہے اور کارکنان کے انکار پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ ضمیر فروشوں کے ٹولے میں شمولیت سے انکار کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں میں بھی بہت تیزی آچکی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی پریس کلب میں لیبر ڈویژن کی مرکزی کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اسد کاظمی نے کہا کہ ایم کیوایم لیبر ڈویژن کا مقصد پاکستان کے مزدور طبقے تک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچانا ہے کیونکہ دنیا میں جب جب جہاں جہاں انقلاب آیا وہاں مزدوروں نے اہم کردار ادا کیا ہے ، لیبر ڈویژن کا مقصد بھی پاکستان کے مزدور طبقے کو اس کے جائز حقوق دلوانا ہے ، آج ہم یہ بات فخر سے کہتے ہیں کہ لیبر ڈویژن کا مزدور کل بھی جناب الطاف حسین کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد مفاد پرست ضمیر فروشوں کے ٹولے نے اپنے مفادا ت حاصل کرنے کے بعد مختلف قسم کے بہانے کرکے تحریک سے دوری اختیار کی اور بیرون ممالک روانہ ہوگیا اور تقریبا تین سال بعد نادیدہ قوتوں کے اشارے پر وطن عزیز میں واپس آکر خلفشار پیدا کررہا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ ٹولہ کس کے کہنے پر آیا ہے ؟ اور یہ کیا چاہتا ہے ؟ اس کا ذریعہ آمدنی کیا ہے ؟ ان کی فنڈنگ کو ن کررہا ہے ؟ جبکہ ہمارے نزدیک اس ٹولہ کا واضح مقصد مائنس الطاف حسین فارمولے پر عملدر آمد کرنا اور ہدف صرف اور صرف کروڑوں پاکستانی عوام کے محبوب قائد محترم جناب الطاف حسین کی ذات کو بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد مفاد پرست ٹولہ کے ماضی ، غیر قانونی اور احسان فراموشی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ضمیر فروش فشریز میں دو دو روپے کی پرچیاں کاٹتا تھا اس شخص کو بد دار ماحول سے نکال کر عزت دے نائن زیرو کے بورڈ پر تعینات کیا گیا ، اس کے بعد ایم پی اے ، وزیر ، سٹی ناظم ، رکن رابطہ کمیٹی اور سینیٹر جیسے عزت دار مرتبے پر فائز کیا اور آج یہ شخص سمجھتا ہے کہ کراچی شہر کی تعمیرصرف اس کا کارنامہ ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شہر کراچی کی ترقی میں قائد تحریک کا ویژن اور تحریک کے ایک ایک کارکن ، یوسی ناظمین ، ٹاؤن ناظمین اور ہزاروں کونسلرز کی شب و روز کی محنت شامل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضمیر فروش نے قائد تحریک کی شان میں گستاخی اوربیہودہ زبان کا استعمال اس لیڈر کے خلاف کررہا ہے جسے وہ اپنا روحانی باپ کہا کرتا تھا لیکن اس کے اس عمل سے جناب الطاف حسین کی عزت و منزلت میں زرہ برابر بھی فرق نہیں آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ ضمیر فروش خانی کے ماضی سے لوگ بخوبی واقف ہے ، حیدرآباد کے گندے نالے پر تعمیردو کمرے کے مکان میں رہنے والا شخص عالیشان محل نما بنگلوں تک کیسے پہنچا ، تحریکی ذمہ داریوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور اس کی کرپشن کے ثبوت حیدرآباد شہر میں کئی عالیشان بنگے ، شاپنگ پلازہ ، پیٹرول پمپس ، شادی ہالز ہیں ۔ انہوں نے ضمیر فروش نے گھوسٹ ملازم تھا ، کبھی سرکاری ڈیوٹی ادا نہیں کی ،ضمیر فروش نے خلاف ضابطہ واٹر بورڈ کا بنگلہ اسے رہائش کیلئے عطا کیا جبکہ اس کے پاس اب تک GS-9190کرولا کار ریٹائرمنٹ لے لینے کے باوجود بھی موجود ہے جو اس کی فیملی کے استعمال میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مفاد و ضمیر فروش ٹولہ کا ایک اور کردار ضمیر فروش کراچی میں چائنا کٹنگ کے بادشاہ کے نام سے جانا جاتا ہے اس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں فلاحی پلاٹوں کو رہائشی پلاٹوں میں تبدیل کرنے کے بعد فروخت کرکے اربوں روپے کمائے ،ضمیر فروش جیسے بد کردار لوگ کرپشن میں اس قدر ڈوب چکے تھے کہ اس سے باہر آنا ان کیلئے ناممکن تھا اور قائد تحریک کی ہدایت ان کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی تھی لہٰذا تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کے سب ان تمام افراد کو تحریک کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا اور آج مفاد پرست ٹولے میں شامل تمام لوگ اپنی جرائم پیشہ زندگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس ٹولے کے تمام جرائم فراموش کردیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وسیم آفتاب بھی 19گریڈ کا ملازم ہے جس نے کبھی سرکاری ڈیوٹی ادا نہیں کی یہ بھی گھوسٹ ملازمین کے زمرے میں آتا ہے ، اس کے پاس سرکاری گاڑی نمبر GS-9359کرولا اور GL;5467کالٹس بمعہ پیٹرول زیر استعمال ہے ، کے ایم سی محکمہ کا فلیٹ جو گرومندر پر واقع ہے اس کے استعمال میں ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کا بھی سرکاری ریکارڈ چیک کروایاجائے تو گھوسٹ ملازم ہونے کی حقیقت واضح ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹولے کا ایک اور کردار رضاہارون جو آئی ٹی منسٹر تھا ،اس کے بھی عیاشیوں کے چرچے زبان زد عام ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر صغیر احمد کو قائد تحریک جناب الطاف حسین نے متعدد بار اس کی اوقات سے بڑھ کر عزت دی او روزارت کے عہدے پر فائض کروایا ، اس احسان کا بدلہ یہ شخص آج بدزبانی اور کردار کشی کرکے دے رہا ہے ، ڈاکٹر صغیر نے وزارت کے منصب پر بیٹھ کر کروڑوں روپے کی ملکیت بنانے تک کا سفر کیسے طے کیا وہ بھی پوچھی جائے کہ بنگلے تک کا سفر طے کیا ، ڈاکٹر صغیر نے کروڑوں کی کرپشن سے حاصل پیسہ ایک خاتون پر لٹایا جس سے اس کے ناجائز تعلقات تھے ، اس وقت وہ خاتون بیرون ملک مقیم ہیں اور ڈاکٹر صغیر کا کرپشن سے کمایا گیا پیسہ اُ س کے اکاؤنٹ میں جمع ہے ، ڈاکٹر صغیر کا بلڈ ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوگا کہ یہ ایک شرابی انسان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بے ضمیر لوگوں کا ٹولہ آج شرافت کا لبادہ اوڑھ کر معصوم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے لیکن ہر باشعور شہری ان کے کالے کرتوتوں سے بخوبی وقف ہے اور ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ، بہت جلد وقت یہ فیصلہ ثابت کردیگا کہ یہ کس مقصد کیلئے پاکستان آئے اور کس کی ایماء پر یہ مائنس الطاف حسین فارمولے پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور انہوں نے برسوں میلوں فاصلے کے باوجود عوام اور کارکنان کو اس فاصلے کا احساس تک نہیں ہونے دیا یہ ہوتی ہیں قائدانہ صلاحیتیں جن سے نام نہاد ٹولے کے عناصر ان سے ہمیشہ محروم رہینگے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نام نہاد مفاد پرست ضمیر فروشوں کے ٹولے کی جانب سے لیبر ڈویژن کے کارکنا ن کو دھمکیاں دینے اور انہیں اپنے ٹولے میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالنے کا نوٹس لیاجائے اور اس ٹولے کے جرائم پیشہ کی پردہ پوشی کے بجائے اس کا احتساب کرکے قوم کو ان لیٹروں سے نجات دلائی جائے ۔ 

12/8/2016 10:07:46 AM