Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’’چاہے کیسے ہی ظلم وستم کیوں نہ ڈھائے جائیں، قائدتحریک الطاف حسین کا ساتھ کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے‘‘ ۔۔۔ ایم کیوایم کے کارکنوں کا فیصلہ


’’چاہے کیسے ہی ظلم وستم کیوں نہ ڈھائے جائیں، قائدتحریک الطاف حسین کا ساتھ کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے‘‘ ۔۔۔ ایم کیوایم کے کارکنوں کا فیصلہ
 Posted on: 4/10/2016
’’چاہے کیسے ہی ظلم وستم کیوں نہ ڈھائے جائیں، قائدتحریک الطاف حسین کا ساتھ کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے‘‘ ۔۔۔ ایم کیوایم کے کارکنوں کا فیصلہ
اسٹیبلشمنٹ والے کارکنوں اور ذمہ داروں کو پیشکشیں کررہے ہیں کہ آپ کے سارے الزامات معاف ہوجائیں گے ، آپ الطاف حسین کا ساتھ چھوڑدیں اور ایم کیوایم کے غداروں سے جاملیں۔ الطاف حسین
کارکن چاہیں تو بے شک مجھے چھوڑجائیں اورتکلیفوں سے نجات حاصل کرلیں،مجھے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔الطاف حسین
’’چاہے کیسے ہی مظالم ڈھائے جائیں، کتنی ہی مشکلات اور پریشانیاں کیوں نہ آئیں ،ہم آپ کاساتھ نہیں چھوڑیں گے‘‘۔ کارکنوں کاجواب
اسٹیبلشمنٹ میری وجہ سے ہی آپ پرمظالم ڈھارہی ہے ،میں ہی راستے سے ہٹ جاتاہوں اورتحریک کی قیادت سے دستبردار ہوجاتا ہوں۔ الطاف حسین کی پیشکش
’’ نامنظور۔۔۔ نامنظور‘‘ ۔۔۔’’رہبر۔۔۔الطاف ہمارارہبر‘‘ ۔۔۔’’ تاریخ ہماری شاہد ہے ۔۔۔الطاف ہمارا قائدہے ‘‘ کارکنوں کے نعرے
لندن۔۔۔10، اپریل2016ء
ایم کیوایم کے کارکنوں نے ایک بارپھراس عزم کااظہارکیاہے کہ چاہے کیسے ہی ظلم وستم کیوں نہ ڈھائے جائیں وہ اپنے قائدتحریک جناب الطاف حسین کاساتھ کسی بھی قیمت پرنہیں چھوڑیں گے۔ اتوارکی شام کراچی سمیت سندھ کے تمام زونوں میں ایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاسوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ والے مختلف ذرائع سے کارکنوں اورذمہ داروں کوفون کررہے ہیں اوریہ پیش کشیں کررہے ہیں کہ آپ کے سارے مقدمات واپس ہوجائیں گے اورسارے الزامات معاف ہوجائیں گے ، آپ الطاف حسین کاساتھ چھوڑدیں اور ایم کیوایم کے غداروں سے جاملیں ۔ انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ میراساتھ دینے کی پاداش میںآپ کوچھاپوں، گرفتاریوں،بہت مشکلات اورپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے لہٰذا میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ چاہیں تو بے شک مجھے چھوڑجائیں اورتکلیفوں سے نجات حاصل کرلیں،مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔ اس پراجلاس میں شریک کارکنان ،خواتین اوربزرگ جذباتی ہوگئے اوراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چاہے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان پر کیسے ہی مظالم ڈھائے جائیں، کتنی ہی مشکلات اور پریشانیاں کیوں نہ آئیں ،ہم آپ کاساتھ نہیں چھوڑیں گے، آپ سے بے وفائی نہیں کریں گے۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے پھرکہاکہ مجھ سے آپ ساتھیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں اورتکلیفیں دیکھی نہیں جاتیں، اسٹیبلشمنٹ کومجھ سے تکلیف ہے ، میری وجہ سے ہی وہ آپ پرمظالم ڈھارہی ہے لہٰذا میں ہی راستے سے ہٹ جاتاہوں اورتحریک کی قیادت سے دستبردارہوجاتاہوں۔ اس پر اجلاس میں شریک کارکنان ،خواتین اوربزرگ ایک بارپھر جذباتی ہوگئے اور انہوں نے جواباً ایک آوازہوکر ’’ نامنظور۔۔۔ نامنظور‘‘ کہااور’’ رہبر۔۔۔رہبر۔۔۔الطاف ہمارارہبر‘‘ اور ’’ تاریخ ہماری شاہد ہے ۔۔۔الطاف ہمارا قائدہے ‘‘ کے نعرے لگائے۔ فرط جذبات سے بعض کارکنان رونے لگے۔اس موقع پر کارکنوں کے جذبات قابل دید تھے۔ 

9/25/2016 3:51:13 AM