Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا


ایم کیوایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا
 Posted on: 4/10/2016
ایم کیوایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا
اجلاس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیرز، ڈپٹی کنونیرز، اراکین رابطہ کمیٹی، مختلف مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت مختلف ٹاؤنز اور یوسیز سے بڑی تعداد میں ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
اجلاس کے شرکاء سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا
کراچی ۔۔۔ 10؍ اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اتوار کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیرز ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، ڈپٹی کنونیرز کہف الوریٰ، کنور نوید جمیل، اراکین رابطہ کمیٹی، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مختلف ٹاؤنز اور یوسیز سے بڑی تعداد میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی جن میں خواتین کی بڑی اکثریت موجود تھی جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم پی ڈبیلو ڈی کے معذور افراد نے بھی شرکت کی۔ جنرل ورکرز اجلاس میں ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تصویر کے ساتھ ’’جنرل ورکرز اجلاس قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کا خطاب‘‘ جلی حروف میں تحریر تھا۔ اجلاس کے شرکاء ’’ہم نہ ہو ہمارے بعد ۔۔۔ الطاف، الطاف‘‘، زندہ ہے مہاجر ۔۔۔ زندہ ہے‘‘ سمیت جناب الطاف حسین کے حق میں مختلف فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔ اجلاس میں شرکاء کی تالیوں کی گونج میں ایم کیو ایم کے تنظیمی ترانے چلائے جاتے رہیں۔ اجلاس کو ایم کیو ایم ویب ٹی وی کے ذریعے دنیا بھر میں نشر کیا جارہا تھا جسے دنیا بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان براہ راست دیکھ رہے تھے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ جنرل ورکرز اجلاس جناب الطاف حسین بھائی کی جنرل اسمبلی ہے اور یہ ایم کیو ایم کی فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کا سب سے بڑا فورم ہے خواہ ایم کیوایم کے کوئی بھی ذمہ دار ہوں یا منتخب نمائندہ ہوں وہ اس اجلاس میں ایک کارکن کی حیثیت سے شرکت کرتا ہے۔ جناب الطاف حسین پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 07 بجکر50 منٹ پر ٹیلی فون لائن پر آئے ۔ ان کے ٹیلی فون لائن پر آنے کی خبر سنتے ہی پنڈال میں موجود کارکنان میں خوشی کی لہر ودڑ گئی۔ جناب الطاف حسین کی آمد کے موقع پر ایم کیو ایم کا تنظیمی ترانہ ’’ساتھی‘‘ چلایا گیا اور اجلاس میں موجود کارکنان نے کھڑے ہوکر اور ترانہ گنگنا کر جناب الطاف حسین کا زبردست استقبال کیا۔ بعدازاں اجلاس کے شرکاء سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ 
تصاویر کراچی
تصاویر حیدرآباد

12/7/2016 10:20:25 AM