Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پر ایم کیو ایم امریکہ کے تمام شہروں میں خوشی کی لہر ،کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں


ضمنی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پر ایم کیو ایم امریکہ کے تمام شہروں میں خوشی کی لہر ،کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں
 Posted on: 4/9/2016 1
ضمنی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پر ایم کیو ایم امریکہ کے تمام شہروں میں خوشی کی لہر ،کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں
تمام ترسازشوں اور مخالفتوں کے باوجود حق پرست امیدواروں کی کامیابی مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے، متین یوسف
ایم کیوایم کی کامیابی سے اب ایم کیو ایم مخالفین کو حقائق پر مبنی تجزئیے و تبصرے کرنے ہوں گے،عارف صدیقی
واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔9؍اپریل2016ء
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے نامزدامیدوارمحمدکمال ملک اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کے امیدوار فیصل رفیق کی شاندار کامیابی پرایم کیو ایم امریکہ کے تمام شہروں میں کارکنان نے جشن منایااورایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کیں اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے اپنے پیغام میں ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پرحق پرست امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کی کامیابی سے مخالف جماعتوں کے تمام الزامات ایک بار پھر جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر سازشوں اور مخالفتوں کے باوجود حق پرست امیدواروں کی کامیابی مخالفین کے منہ پرطمانچہ ہے جس نے ایم کیو ایم کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور لغو الزامات کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالف جماعتوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر جوجھوٹے الزامات کی بوچھاڑ کی اور ان نشستوں پر اپنی یقینی کامیابی کے دعوے کئے اور یہ پروپیگنڈہ کیا کہ ایم کیو ایم کا گراف گر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ دیگر جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے اور ایم کیوایم چاہتی ہے کہ اس کے عوامی مینڈیٹ کو بھی دل سے تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ضمنی انتخابات کے نتائج سے سمجھ لینا چاہیئے کہ صرف پروپیگنڈے،جھوٹے الزامات کی بنیاد اور طاقت کے زور پر نہ تو عوام کے ذہنوں کو منتشر کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی انہیں حق پرستانہ جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر عارف صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایم کیو ایم کی کامیابی سے اب ایم کیو ایم مخالفین کو حقائق پر مبنی تجزیئے و تبصرے کرنے ہوں گے ورنہ ضمنی انتخاب کے نتائج اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ کراچی اور اس کے حق پرست عوام اب کسی بھی ظلم ناانصافی اور زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے۔آخر میں اپنے پیغام میں انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازئی عمر، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کے لئے اور حق پرست شہداء کے بلند درجات کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

9/30/2016 6:45:07 AM