Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں کی شفیق موڑ کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہا ر مذ مت


دہشت گردوں کی شفیق موڑ کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہا ر مذ مت
 Posted on: 4/8/2016 1
دہشت گردوں کی شفیق موڑ کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہا ر مذ مت 
دہشت گردوں کا دن دیہاڑے 3افراد کو فائرنگ کا نشانہ بناکر فرارہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے،رابطہ کمیٹی 
شہر میں قتل و غارتگری کی وارداتوں میں ملوث سفاک دہشت گرد قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں،رابطہ کمیٹی 
رابطہ کمیٹی کا جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔8، اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی شفیق موڑ کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے دن دیہاڑے 3افراد کو فائرنگ کا نشانہ بناکر فرارہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہر میں قتل و غارتگری کی وارداتوں میں ملوث سفاک دہشت گرد قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں اور دوسری جانب ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور ذمہ داروں کو ان کے گھروں سے گرفتار کیاجارہا ہے اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کو شفاف بنایاجائے ، اسے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے اور سیاسی مخالفین کے بجائے شہریوں کی جان و مال کے دشمن سماج عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شفیق موڑ کے قریب فائرنگ سے 3افراد کی ہلاکت کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ۔

9/30/2016 11:51:13 AM