Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں انڈیاکے دورے پرگیاتو مجھے غدار قرار دے دیا لیکن عمران خان نے انڈیاکادورہ کیاتو کسی نے انہیں غدارقرارنہیں دیا۔الطاف حسین


میں انڈیاکے دورے پرگیاتو مجھے غدار قرار دے دیا لیکن عمران خان نے انڈیاکادورہ کیاتو کسی نے انہیں غدارقرارنہیں دیا۔الطاف حسین
 Posted on: 4/5/2016 1
میں انڈیاکے دورے پرگیاتو مجھے غدار قرار دے دیا لیکن عمران خان نے انڈیاکادورہ کیاتو کسی نے انہیں غدارقرارنہیں دیا۔الطاف حسین
میرپورخاص کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے ثابت کردیاکہ وہ بہادراورباوفاہیں ،کوئی بھی ظلم انہیں تحریک سے دورنہیں کرسکتا
جن قوموں کے افراداپنی جان دیناقبول کرلیتے ہیں مگرٹوٹتے نہیں ہیں فتح ان کامقدرہوتی ہے ، 
فتح ہمارابھی مقدرہے اور اللہ ہمیں بھی فتح سے ضرورہمکنارہوگا
چھاپوں اورگرفتاریوں کے باوجودجرات وہمت کامظاہرہ کرنے پر میرپورخاص کی ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور کارکنوں کو خراج تحسین 
لیگل ایڈکمیٹی کے ارکان کوبھی اس موقع پر فرض شناسی کامظاہرہ کرنے پر شاباش، میرپورخاص زون پر ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگو
لندن۔۔۔ 5 اپریل 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں 2005ء میں انڈیاکے دورے پرگیاتومجھ پر راسے تعلق کاالزام لگادیاگیا اورمجھے غدار قرار دے دیاگیا لیکن گزشتہ دنوں عمران خان نے کرکٹ میچ کے نام پر انڈیاکادورہ کیالیکن کسی نے انہیں غدارقرارنہیں دیا۔انہوں نے یہ بات آج میرپورخاص زون پر ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے چندروزقبل گرفتارہونے والے میرپورخاص کے زون کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوانکی رہائی پر مبارکباد پیش کی اوران کی ثابت قدمی پرانہیں سلام تحسین پیش کیااورکہاکہ آپ نے اپنی جرات وہمت سے ثابت کردیاکہ آپ بہادراورباوفاہیں اوراپنے ضمیرکاسوداکرنے والے نہیں ہیں اورکوئی بھی ظلم آپ کوتحریک سے دورنہیں کرسکتا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ قیدوبند اور تشدد حقوق کی تحریکوں کاحصہ ہوتاہے، ظلم کرنے والے اپنے ظلم کے ذریعے تحریک میں شامل افرادکے حوصلوں کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جن قوموں کے افراداپنی جان دیناقبول کرلیتے ہیں مگرٹوٹتے نہیں ہیں فتح ان کامقدرہوتی ہے ، فتح ہمارابھی مقدرہے اور اللہ ہمیں بھی فتح سے ضرورہمکنار ہوگا ۔ جناب الطاف حسین نے چھاپوں اورگرفتاریوں کے باوجودجرات وہمت کامظاہرہ کرنے پر میرپورخاص کی ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اورکارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے لیگل ایڈکمیٹی کے ارکان کوبھی اس موقع پر فرض شناسی کامظاہرہ کرنے پر شاباش پیش کی۔

9/30/2016 10:08:48 AM