Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم جمہوری طریقے سے پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ الطاف حسین


ایم کیو ایم جمہوری طریقے سے پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/3/2016 1
ایم کیو ایم جمہوری طریقے سے پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ الطاف حسین
ہم ملک میں ایک ایسے نظام کے قیام کے لئے جہدوجہد کررہے ہیں جہاں ہر شہری کو بلا رنگ ، نسل ، مذہب و جنس برابری کی بنیاد پر سیاسی، 
معاشی، تعلیمی اور سماجی ترقی کے مکمل مواقع حاصل ہوں۔ الطاف حسین
جمہوریت کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ ایم کیو ایم کو عوام کی طرف سے دیئے گئے مینڈیٹ کو خوش دلی کے ساتھ تسلیم کیا جائے۔ الطاف حسین
کارکنان اور حق پرست عوام ہر حال میں پرامن رہ کر اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھیں اور کسی بھی شرپسندی پر ہرگز اشتعال میں نہ آئیں۔ الطاف حسین
کسی بھی زیادتی اور نا انصافی کے خلاف قانونی اور آئینی طریقے سے عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جاسکتی ہیں۔ الطاف حسین
حق پرست عوام 7اپریل کو پرامن طریقے سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ایم کیو ایم کے امیدواروں کو بھر پور انداز میں کامیاب کرائیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔3اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے ایم کیو ایم جمہوری طریقے سے پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ہم ملک میں ایک ایسے نظام کے قیام کے لئے جہدوجہد کررہے ہیں جہاں ہر شہری کو بلا رنگ ، نسل ، مذہب و جنس برابری کی بنیاد پر سیاسی، معاشی، تعلیمی اور سماجی ترقی کے مکمل مواقع حاصل ہوں۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کی دوسری بڑے سیاسی قوت ہے جسے گزشتہ کئی دہائیوں سے سندھ کے شہری عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے اور چند ماہ قبل ہی بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ایم کیو ایم کو ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ ایم کیو ایم کو عوام کی طرف سے دیئے گئے مینڈیٹ کو خوش دلی کے ساتھ تسلیم کیا جائے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ 7اپریل کو کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر بعض عناصر جو انتخابی سیاست میں ایم کیوایم کا مقابلہ کرنے سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں،وہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کی پر امن انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر حال میں پرامن رہ کر اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھیں، کسی بھی شرپسندی پر ہرگز اشتعال میں نہ آئیں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی زیادتی اور نا انصافی کے خلاف قانونی اور آئینی طریقے سے عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حق پرست عوام پرامن طریقے سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ایم کیو ایم کے نامزد امیدواروں کو بھر پور انداز میں کامیاب کرائیں۔

9/25/2016 7:14:12 PM