Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شکست خوردہ سیاسی جماعت کی جانب سے بغیر این او سی کے فائیو اسٹار پر کیمپ لگایا گیا اور حیدری مارکیٹ میں منعقدہ ایم کیو ایم کے انتخابی جلسے میں آنے والے کارکنان و حق پرست عوام کو راستے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جن میں سے دو شدید زخمی ہیں۔ ریحان ہاشمی

 Posted on: 4/2/2016 1

الیکشن کمیشن پاکستان سمیت حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کو جو الیکشن پروسیس میں جو رخنہ ڈالنے کی کوشش کرہے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ 
نامزد حق پرست چیئرمین ریحان ہاشمی کا NA-245 کے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال اور رکن سندھ اسمبلی جمال احمدکے ہمراہ حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ ایم کیو ایم کے انتخابی جلسے کے بعد پریس بریفینگ 
کراچی ۔۔۔ 02؍ اپریل 2016ء
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نامزد حق پرست چیئرمین ریحان ہاشمی کا NA-245 کے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال اور رکن سندھ اسمبلی جمال احمدکے ہمراہ حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ ایم کیو ایم کے انتخابی جلسے کے بعد پریس بریفینگ کے دوران کہا کہ آج ایک شکست خوردہ سیاسی جماعت کی جانب سے بغیر این او سی کے فائیو اسٹار پر کیمپ لگایا گیا اور حیدری مارکیٹ میں منعقدہ ایم کیو ایم کے انتخابی جلسے میں آنے والے کارکنان و حق پرست عوام کو راستے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جن میں سے دو شدید زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما عارف علوی آج صبح سے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز ٹوئیٹس کررہے تھے اور اپنے کارکنان کو تشدد پر اکسا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان شرپسند عناصر کے بہکاوے میں نہ آئے کیونکہ ان کی کوشش ہے کہ اس الیکشن کو کسی طرح سبوتاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ان لوگوں نے NA-246 میں اشتعال انگیزی پھلانے کی کوشش کی تھی اسی طرح وہ NA-245 میں اشتعال انگیزی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے انھیں NA-246 میں انھیں اپنی شکست صاف نظر آرہی تھی اسی طرح انھیں یہاں NA-245 میں بھی اپنی شکست نظر آرہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے الیکشن کمیشن پاکستان سمیت حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کو جو الیکشن پروسیس میں جو رخنہ ڈالنے کی کوشش کرہے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ 

9/28/2016 12:04:11 PM