Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرپورخاص کے بعدٹنڈوالہ یار اورٹنڈوجام میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاریاں


میرپورخاص کے بعدٹنڈوالہ یار اورٹنڈوجام میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاریاں
 Posted on: 4/2/2016 1
میرپورخاص کے بعدٹنڈوالہ یار اورٹنڈوجام میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاریاں
پولیس نے سابق زونل ممبر قاضی محمدعلی کے گھرپرچھاپہ مارا ، نہ ملنے پر دوبھائیوں اطہراوریاسر کو گرفتارکرلیا
یونٹ ون اے کے یونٹ ممبر علی رضاشاہ اوران کے بھتیجے زبیرکوگرفتارکرلیاگیا
مرکزی الیکشن سیل کے رکن فیروزخانزادہ اور یونٹ انچارج ذیشان خانزادہ کے گھرپربھی چھاپے ،پولیس دروازہ توڑکرگھرمیں داخل ہوئی
پولیس نے ٹنڈو جام میں بھی چھاپے مارے اورایم کیوایم کے یونٹ ممبر امجداوران کے بھانجے عبدالصمد کوگھرسے گرفتارکرلیاگیا
اسٹیبلشمنٹ کے ٹولے کوعوام پرمسلط کرنے میں ناکامی پرایم کیوایم کے خلاف پولیس اورحکومتی طاقت کواستعمال کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی
پارلیمنٹ ہاؤس اور میڈیا پرحملے کرنے والے ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانے والے اورشاہراہوں کوبندکرنے والے مذہبیانتہاپسندوں سے تومذاکرات کئے جارہے ہیں لیکن ایم کیوایم کے پرامن کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی
چاہے کتنی ہی گرفتاریاں کرلی جائیں،کیساہی ظلم کرلیا جائے ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکتا۔رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی انجمنیں کراچی ، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار،ٹنڈوجام میں انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کانوٹس لیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 2 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ٹنڈوالہ یار اورٹنڈوجام میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ میرپورخاص کی طرح ٹنڈوالہ یار اورٹنڈوجام میں بھی جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،پولیس نے ایم کیوایم کے سابق زونل ممبر قاضی محمدعلی کے گھرپرچھاپہ مارا اوران کے نہ ملنے پر ان کے دوبھائیوں اطہراوریاسر ولدپروفیسرمظہرعلی قریشی کو گرفتارکرلیا۔اسی طرح یونٹ ون اے کے یونٹ ممبر علی رضاشاہ اوران کے بھتیجے زبیرکوگرفتارکرلیاگیا۔پولیس نے ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن فیروزخانزادہ اوریونٹ ون اے کے یونٹ انچارج ذیشان خانزادہ کے گھرپربھی چھاپے مارے اورپولیس دروازہ توڑکرگھرمیں داخل ہوئی ۔پولیس نے ٹنڈو جام میں بھی چھاپے مارے اورایم کیوایم کے یونٹ ممبر امجداوران کے بھانجے عبدالصمد کوگھرسے گرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے ٹنڈوالہ یار اورٹنڈوجام میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے سراسرظلم قراردیاہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ٹولے کوعوام پرمسلط کرنے میں ناکامی پرایم کیوایم کے خلاف پولیس اورحکومتی طاقت کواستعمال کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پارلیمنٹ ہاؤس اور میڈیا پرحملے کرنے والے ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانے والے اورشاہراہوں کوبندکرنے والے مذہبی انتہاپسندوں کے ساتھ تومذاکرات کئے جارہے ہیں لیکن اپنے حقوق کیلئے پرامن جدوجہدکرنے والے ایم کیوایم کے پرامن کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے، ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں اور آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چاہے کتنی ہی گرفتاریاں کرلی جائیں،کیساہی ظلم کرلیا جائے ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکتا۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اورگرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی انجمنوں سے اپیل کی کہ وہ کراچی ، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار،ٹنڈوجام میں انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کانوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلندکریں۔ 

9/25/2016 12:24:25 PM