Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ دو روز میں میرپور خاص کے عوام کو جس ننگی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین


گزشتہ دو روز میں میرپور خاص کے عوام کو جس ننگی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 4/2/2016 1
گزشتہ دو روز میں میرپور خاص کے عوام کو جس ننگی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
پولیس نے میرپور خاص کی پرامن ماؤں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایم کیو ایم کے درجنوںعہدیداروں و کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
میرپورخاص زون کے انچارج مجیب الحق کے کمسن بیٹوں اور بھائی کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔
تمام مظالم کے باوجود حق پرست اراکین اسمبلی، کارکنان، مائیں، بہنیں، بزرگ اور وکلاء جس ثابت قدمی، بہادری اور وفاداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
چھاپوں، گرفتاریوں اورمظالم کاثابت قدمی سے مقابلہ کرنے پر میر پور خاص کے عوام اور کارکنان کو الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین

لندن۔ ۔ 1اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چھاپوں، گرفتاریوں اور دیگر ریاستی مظالم کاثابت قدمی سے مقابلہ کرنے پر میر پور خاص کے عوام اور کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے میرپور خاص زونل آفس میں موجود حق پرست اراکین اسمبلی، بزرگوں اور خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ دو روز میں میرپور خاص کے عوام کو جس ننگی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرپور خاص کی پرامن ماؤں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے جمعہ کے روز ایم کیو ایم کے دفاتر اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارکر درجنوں عہدیداروں و کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ انتہاء یہ ہے کہ میرپورخاص زون کے انچارج مجیب الحق کے کمسن بیٹوں اور بھائی کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔ ان تمام مظالم کے باوجود حق پرست اراکین اسمبلی، کارکنان، مائیں، بہنیں، بزرگ اور وکلاء جس ثابت قدمی، بہادری اور وفاداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ میرپور خاص اور حیدرآباد کے حق پرست اراکین اسمبلی جس طرح میرپورخاص کے عوام اور کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں اس پر وہ زبردست شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے دفتر میں موجود افراد سے کہاوہ لاک اپ میں اسیر ایم کیو ایم کے تمام کارکنوں کو ان کا سلام اور خراج تحسین پہنچادیں۔

9/25/2016 8:59:13 AM