Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرپورخاص میں ایم کیوایم کے زونل آفس پر پولیس کا چھاپہ،ایم کیوایم کے کئی عہدیداراورکارکنان گرفتارکرلئے گئے


میرپورخاص میں ایم کیوایم کے زونل آفس پر پولیس کا چھاپہ،ایم کیوایم کے کئی عہدیداراورکارکنان گرفتارکرلئے گئے
 Posted on: 4/1/2016 1
میرپورخاص میں ایم کیوایم کے زونل آفس پر پولیس کا چھاپہ،ایم کیوایم کے کئی عہدیداراورکارکنان گرفتارکرلئے گئے
زونل کمیٹی کے ارکان محمدعثمان شاہدعباسی اور زونل انچارج مجیب الحق کے دوبیٹوں اوربھائی کوبھی گرفتارکرلیاگیا
پولیس اہلکار وں نے زونل آفس پر چھاپے کے دوران رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرظفرکمالی کے ساتھ بدتمیزی کی
ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے ضمیرفروش عناصر کے ہاتھوں بکنے سے انکار کردیاتو اب اسٹیبلشمنٹ اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے
چھاپے اور گرفتاریوں سے صاف ظاہرہے کہ اس ضمیرفروش ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی حاصل ہے۔ندیم نصرت
گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اور گرفتار شدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔ندیم نصرت
میرپورخاص کے زونل آفس پر پولیس کے چھاپے ، زونل کمیٹی کے ارکان، کارکنوں اورہمدردوں کی گر فتاریوں پرندیم نصرت کااظہار مذمت
لندن ۔۔۔ یکم اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم کے میرپورخاص کے زونل آفس پر پولیس کے چھاپے ، زونل کمیٹی کے رکن محمدعثمان ، زونل انچارج مجیب الحق کے دوبیٹوں اورکئی کارکنوں اورہمدردوں کی گر فتاری کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ میرپورخاص میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے اپنی وفاداری تبدیل کرنے اور ضمیرفروش عناصر کے ہاتھوں بکنے سے انکار کردیاتو اب اسٹیبلشمنٹ اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے ۔جمعہ کی شب پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی بھاری نفری نے میرپورخاص میں ایم کیوایم کے زنل آفس پر چھاپہ مار ااوروہاں سے زونل کمیٹی کے رکن شاہدعباسی اورکئی کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرلیا۔چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرظفرکمالی کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔اس سے قبل زونل کمیٹی کے رکن اورزون کے سینئررکن محمد عثمان زونل آفس سے قریبی واقع مسجدمیں نمازکی ادائیگی کیلئے گئے تھے کہ انہیں مسجدکے باہرسے سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے گر فتارکرلیا۔اسی طرح پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایم کیوایم کے زونل انچارج مجیب الحق کے گھرپربھی چھاپہ مارا، مجیب الحق گھرپرموجودنہیں تھے توسرکاری اہلکاروں نے مجیب الحق کے دو صاحبزادوں 14سالہ منیب الحق اور 13 سالہ حسیب الحق کوحراست میں لے لیا۔مجیب الحق کے بھائی کاشف مستقیم ان بچوں کی رہائی کے سلسلے میں سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے گئے توپولیس نے ان کوبھی حراست میں لے لیا۔اس کے علاوہ بھی میرپورخاص میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ ندیم نصرت نے زونل آفس پر چھاپے اور گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان گرفتاریوں سے صاف ظاہرہے کہ اس ضمیرفروش ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی حاصل ہے اور اس ٹولے کی خوشنودی کیلئے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد اب میرپورخاص میں بھی ایم کیو ایم کے عہدیداروں کونشانہ بنایاجارہاہے اور زونل انچارج مجیب الحق کے کم سن بیٹوں تک کو گرفتار کرلیاگیا۔ اس ظلم سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ ضمیر فروش ٹولے کوعوام پر مسلط کرنے کیلئے کس طرح ریاستی طاقت کااستعمال کیا جارہاہے اوراپنے کوششوں میں ناکامی پرایم کیوایم کے کارکنوں کوظلم کانشانہ بنایا جارہا ہے ۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اور گرفتار شدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ 

9/25/2016 12:22:34 AM