Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید کے داماد منظر حسین انصاری کا سوئم نائن زیرو عزیز آباد پر منعقد ہوا


جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید کے داماد منظر حسین انصاری کا سوئم نائن زیرو عزیز آباد پر منعقد ہوا
 Posted on: 3/31/2016
جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید کے داماد منظر حسین انصاری کا سوئم نائن زیرو عزیز آباد پر منعقد ہوا 
سوئم کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی ، نامزد میئر و ڈپٹی میئر ، ایم کیوایم کے شعبہ جات کے اراکین اور مرحوم کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد میں شرکت 
کراچی ۔۔۔31، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید کے داماد منظر حسین انصاری مرحوم کا سوئم ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پرمنعقد ہوا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی کی گئی ۔ سوئم کے اجتماع میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیر قائم خانی ، اسلم آفریدی ، مطیع الرحمن ، اسماعیل قریشی ، عبد الحسیب ، محترمہ ریحانہ نسرین ، عارف خان ایڈووکیٹ ، امین الحق ، عادل خان ، قمر منصور ،جاوید کاظمی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، نامزد میئر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی میئر ارشد وہرا ، نومنتخب بلدیاتی چیئرمین ، نائب چیئرمین ، کونسلرز ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین اور مرحوم کے عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے منظر حسین انصاری مرحوم کی روح کے ایصال ثوا ب کیلئے اجتماعی دعا بھی کرائی ۔ 


9/27/2016 3:43:24 AM