Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم میں عوام کا زبردست جوش و خروش


این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم میں عوام کا زبردست جوش و خروش
 Posted on: 3/31/2016
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم میں عوام کا زبردست جوش و خروش 
انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں کے انعقاد اور گھر گھر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے 
گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 16ماریہ اپارٹمنٹ بلاک 6، یوسی 18الیاس بریانی بلاک C، یوسی 20کے ڈی اے فلیٹس ، نارتھ کراچی کی یوسی 07، ناظم آباد گلبہار کی یوسی 48میں میں انتخابی مہم کیلئے کارنر میٹنگیں منعقد ہوئیں 
نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 16مایہ اپارٹمنٹ میں ایک اور الیکشن دفتر کا افتتاح بھی کیا
مہاجروں کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ ایم کیوایم کے قیام کے پہلے سے جاری ہے ، نامزد امیدوار محمد کمال 
حکمراں جماعت اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی اپنی ڈگڈگیاں بجاتے پھر رہے ہیں اور ان کی پالیسیاں ملک و قوم 
کے مفاد میں نہیں ہیں، ارکان اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔31، مارچ2016ء 
این اے 245کی نشست پر ہونیو الے ضمنی انتخاب میں نامزد ایم کیوایم کے حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخا ب کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں کے انعقاد اورگھر گھر عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے جبکہ انتخابی مہم میں حق پرست عوام کا جوش و خروش بھی قابل دید ہے ۔ شرکاء کارنر میٹنگوں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اور ایم کیوایم کے پرچم ہاتھوں میں لیکر شرکت کررہے ہیں جن میں خواتین کی تعداد بھی نمایاں ہے ۔ انتخابی مہم کے لئے گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 16ماریہ اپارٹمنٹ بلاک 6، یوسی 18الیاس بریانی بلاک C، یوسی 20کے ڈی اے فلیٹس ، نارتھ کراچی کی یوسی 07، ناظم آباد گلبہار کی یوسی 48میں عوامی اجتماعات ہوئے جن سے حق پرست ارکان قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ، آصف حسنین ، محبوب عالم ، ارکان سندھ اسمبلی رؤف صدیقی ، جمال احمد ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی ارکان شمع منشی ، ہیر سوہو اور نامزد حق پرست امیدوار برائے این اے 245محمد کمال نے خطاب کیا ۔اس موقع پر نامزد حق پرست امیدوارمحمد کمال نے نارتھ ناظم ااباد ٹاؤن یوسی 16مایہ اپارٹمنٹ بلاک 6میں الیکشن دفتر کا افتتاح بھی کیا ۔ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی بنیاد قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست برائے خدمت کے فلسفے کے تحت رکھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سیاست میں آنے سے قبل خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی اور اس کے ذریعے بھی بلاتفریق دکھی انسانیت کی خدمت کے امور انجام دیئے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں ، زیادتیاں اور ظلم کا سلسلہ آج سے شروع نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اس کی ذمہ دار ایم کیوایم ہے ، حقیقت یہ ہے کہ مہاجروں کے ناانصافیوں کا سلسلہ ایم کیوایم کے قیام کے پہلے سے جاری ہے اور سازشی عناصر مہاجر اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کیلئے یہ تاثر دیتے پھر رہے ہیں کہ مہاجروں کے ناانصافیوں اور زیادتیوں کا تسلسل جناب الطاف حسین سے جڑا ہوا ہے جو کہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے مہاجر قوم کو پہچان دی اور انہیں سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا ہے جس پر مہاجر قوم ان کی احسان مند ہے اور کوئی بھی سازشی پروپیگنڈجناب الطاف حسین اور مہاجر عوام کو رشتہ ختم نہیں کرسکتا ہے ۔ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے ارکان اسمبلی نے کہاکہ ملک دہشت گردی کے عفریت میں جکڑا ہوا ہے جبکہ حکمراں جماعت اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی اپنی ڈگڈگیاں بجاتے پھر رہے ہیں اور ان کی پالیسیاں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ حقوق کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد کی ہے اور مصائب، مشکلات اور کٹھن حالات کا سامنا اب تک کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی حب الوطنی کے جذبے میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین ہی ملک کے نجات دہندہ ہیں اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کا حصول قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکرکامیاب کرائیں اور مخالفین کیلئے منہ ہمیشہ کیلئے بند کردیں ۔

12/9/2016 7:03:56 PM