Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم


این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم
 Posted on: 3/30/2016
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم 
جناب الطاف حسین کے خلاف کوئی بھی سازش نہ تو کامیاب ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی الزام ان پر ثابت کیاجاسکا ہے، نامزد حق پرست امیدوار برائے این اے 245محمد کمال 
انتخابی مہم کے سلسلے میں ناظم آباد گلبہار کی یوسی 46، یوسی 47اور نارتھ کراچی کی یوسی 4میں منعقدہ کارنر میٹنگوں سے خطاب .
محمد کمال نے نارتھ کراچی کی یوسی 4میں الیکشن دفتر کا افتتاح بھی کیا 
انتخابی مہم کے دوران محمد کمال نے حلقہ انتخاب کے حق پرست شہداء ، لاپتا اور اسیر کارکنان کے لواحقین سے ملاقاتیں بھی کیں 
کراچی ۔۔۔30، مارچ2016ء 
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار محمد کمال نے کہا ہے کہ کروڑوں عوام کا اعتماد آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین پر ہے اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کو قتل و غارتگری ، چھاپے گرفتاریوں اور کارکنان کو لاپتہ کرنے کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے ہرگز نہیں روکاجاسکتا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 245کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ناظم آباد گلبہار کی یوسی 47، یوسی 46اور نارتھ کراچی کی یوسی 4میں منعقد کی گئیں انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محمد کمال نے نارتھ کراچی کی یوسی 4میں الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا ۔ انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی اور محمد کمال کو ضمنی الیکشن میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد کمال نے کہاکہ ایم کیوایم ایک تحریک ہے اوراس میں ہزاروں شہید کا لہو شامل ہے ، جب سے ایم کیوایم بنی ہے تب سے ہی اس کے خلاف طبقہ اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد کی جانب سے نت نئی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن ماضی گواہ ہے کہ ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے خلاف کوئی بھی سازش نہ تو کامیاب ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی الزام ان پر ثابت کیاجاسکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو ملک کے سیاسی اور جمہوری نظام میں جائز حق سے محروم رکھاجارہا ہے اور اس سے ایک طرح سے تعصب برتا جارہا ہے ، جمہوریت کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے سیاسی رہنما حکومتوں کے مزے اڑا رہے ہیں ، کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہیں لیکن وہ ایم کیوایم کو اس کا جائز حق نہیں دے رہے ہیں تاکہ ایم کیوایم عوامی مسائل حل نہ کرسکے اور اس کی مقبولیت کو کم کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی ملک کا سب سے بڑا اور ترقی یافتہ شہر ہے لیکن اسے جس طرح سے ایم کیوایم دشمنی میں نظرا نداز کیاجارہا ہے اور ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کی جس طرح سے توہین کی جارہی ہے اس کے نتائج کسی طرح بھی ملک و قوم کیلئے اچھے برآمد نہیں ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی قیادت میں عوام متحد ومنظم ہیں اور چند ضمیر فروش افراد کا ٹولہ ایک مرتبہ پھر سامنے لاکر عوام میں بدگمانی پھیلائی جارہی ہے لیکن طرح کا عمل کرکے جناب الطاف حسین اور عوام کے مضبوط رشتے کو ہرگز ختم نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ محمد کمال ملک نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے این اے 245کے ضمنی الیکشن میں پتنگ کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی والہانی عقیدت و محبت اور وابستگی کا ثبوت دیں ۔ 
دریں اثناء نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال نے اپنے حلقہ انتخاب کے حق پرست شہداء اور اسیر کارکنان کے گھروں کا دورہ کیا اور شہداء کے لواحقین اور اسیر کارکنان کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر محمد کمال نے کہاکہ ایم کیوایم کے حق پرست شہداء اور لاپتہ کارکنان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں جائیں گی اور حق پرست شہداء کا لہو ضرور رنگ لائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین حق پرست شہداء کے لواحقین ، اسیر اور لاپتا کارکنان کے اہل خانہ کے لئے انتہائی فکر مند ہیں اور جناب الطاف حسین کی ہدایت ہے کہ شہداء کے لواحقین ، اسیروں اور لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کی خبر گیری کی جائے اور ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔ محمد کمال نے شہداء کے لواحقین ، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا اور حق پرست شہداء کے بلند درجات اور اسیر و لاپتاکارکنان کی بازیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ 






تصاویر

12/10/2016 10:38:11 AM