Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نجی ٹی وی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت


نجی ٹی وی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/26/2013
نجی ٹی وی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت
نجی ٹی وی چینل کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنا آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے
بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے لیکن اس پر توجہ دینے کے بجائے حکومت بلوچستان، صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کررہی ہے
امید ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اس صورتحال کا فوری نوٹس لیکر صحافیوں کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے احکامات جاری کریں گے
لندن ۔۔۔26، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف قراردیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ امر سمجھ سے بالاتر ہے کہ ملک اس وقت سنگین داخلی اورخارجی بحران سے گزررہا ہے، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال قابو سے باہرہوتی جارہی ہے لیکن اس پر توجہ دینے کے بجائے حکومت بلوچستان، صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کررہی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیکر صحافیوں کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے احکامات جاری کریں گے۔

5/18/2024 2:24:09 PM