Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف فوج کے بھرپورایکشن کافیصلہ قابل تحسین ہے۔الطاف حسین


پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف فوج کے بھرپورایکشن کافیصلہ قابل تحسین ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 3/28/2016
پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف فوج کے بھرپورایکشن کافیصلہ قابل تحسین ہے۔الطاف حسین
ہم اس ایکشن کی بھرپور اورغیرمشروط حمایت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
جب تک خودکش حملے اوربموں کے دھماکے کرنے والے مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی نہیں کی جائے گی دہشت گردی کی روک تھام نہیں ہوسکے گی۔الطاف حسین
ضرورت اس بات کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے مذہبی انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 28 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے فوج کی جانب سے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی ہے اوراسے قابل تحسین اقدام قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ہمیشہ سے یہ کہتی رہی ہے کہ جب تک مساجد، امام بارگاہوں، مزارات ،مسلح افواج کے مراکز ،بازاروں میں خودکش حملے اوربموں کے دھماکے کرنے والے مذہبی انتہاپسند دہشت گردوں اورکے خلاف بھرپورکارروائی نہیں کی جائے گی اس وقت تک دہشت گردی کی روک تھام نہیں ہوسکے گی۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ روزلاہورمیں ہونے والے خودکش دھماکے اوربڑے پیمانے پر شہریوں کے جانی نقصان کے بعد مسلح افواج نے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف بھرپورایکشن کافیصلہ کیاہے وہ قابل تحسین ہے اور ہم اس ایکشن کی بھرپورغیرمشروط حمایت کرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے مذہبی انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ 

9/26/2016 10:35:50 PM