Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم جیسی پرامن اور جمہوریت پسند جماعت کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کا ہر ذی شعور بخوبی جائزہ لے رہا ہے اور اس پر افسردہ ہے، حق پرست امیدوار برائے پی ایس 115فیصل رفیق


ایم کیوایم جیسی پرامن اور جمہوریت پسند جماعت کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کا ہر ذی شعور بخوبی جائزہ لے رہا ہے اور اس پر افسردہ ہے، حق پرست امیدوار برائے پی ایس 115فیصل رفیق
 Posted on: 3/28/2016
ایم کیوایم جیسی پرامن اور جمہوریت پسند جماعت کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کا ہر ذی شعور بخوبی جائزہ لے رہا ہے اور اس پر افسردہ ہے، حق پرست امیدوار برائے پی ایس 115فیصل رفیق 
ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کو مسائل کی جڑ قرار دیاجارہا ہے، حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی 
ضمنی الیکشن پی ایس 115کی الیکشن مہم کے سلسلے میں لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 9جٹ لینڈ لائن ، یوسی 10سینٹرل جیکب لائن اور یوسی 11جیکب لائن اور یوسی 7کے مقامات پر انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔28، مارچ2016ء 
صوبائی اسمبلی کے حلقہ 115کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 9جٹ لینڈ لائن میں واقع اسلم راشن شاپ والی گلی ، یوسی 10سینٹرل جیکب لائن میں واقع شمیم بک ڈپو اور یوسی 11جیکب لائن کے عقب میں واقع علی ڈیکوریشن اور یوسی 7کے مقامات پر انتخابی کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا جن سے امزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق ، حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی ، رکن سندھ اسمبلی، محمود عبد الرزاق اور ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے خطاب کیا ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان بھی موجود تھے ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء کا جوش وخروش قابل دید تھا اور وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار فیصل رفیق نے کہاکہ ایم کیوایم کی پرامن اور جمہوری جدوجہد کو بعض قوتیں دوسرا رنگ اس لئے دے رہی ہیں کہ وہ ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم نہیں کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے سیاسی اور جمہوری نظام میں ایم کیوایم جیسی پرامن اور جمہوریت پسند جماعت کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کا ہر ذی شعور بخوبی جائزہ لے رہا ہے اور اس پر افسردہ ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کی قدر و قیمت جانی جاتی اور انہیں ان کے عوامی مینڈیٹ کے لحاظ سے حقوق فراہم کئے جاتے لیکن اس کے بجائے شروع دن سے ہی ایم کیوایم دشمن قوتوں نے سیاسی مفادات کی خاطر جناب الطا ف حسین اورا یم کیوایم پر نت نئی پابندیاں عائد کرنے اور سازشیں کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاکہ کسی طرح بھی عوام کی جناب الطاف حسین سے عقیدت و محبت کو ختم کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے مظلوم قومیتوں کو پہچان دی ہے وہ جناب الطاف حسین کی برسوں سے جاری عملی جدوجہد میں ان کے شریک ہیں اور انہیں کوئی بھی سازش اور پروپیگنڈ ا گمراہ نہیں کرسکتا ہے ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی نے کہاکہ شہر کراچی کی صورتحال شہریوں کے سامنے ہے ، کچرے اور گندگی کے ڈھیر ، پانی و بجلی اور روزگار کے مسائل نے شہریوں پر مزید بوجھ لادھ رکھا ہے جبکہ حکومت سندھ کراچی اور اس کے عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی تک کیلئے تیار نہیں ہے اور شہرکراچی اور اس کے عوام کا بری طرح سے استحصال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کو مسائل کی جڑ قرار دیاجارہا ہے جبکہ سیاسی جمہوری نظام کے تحت ایم کیوایم کو ملنے والے جائز مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرکے اس کی نہ صرف حق تلفی کی جارہی ہے بلکہ عوامی مسائل بھی اضافہ کیاجارہا ہے اور ایسا تاثر پیدا کیاجارہا ہے کہ ایم کیوایم تمام مسائل کی جڑ ہے جبکہ عوام بخوبی دیکھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم کو مسائل کے حل سے روکاجارہا ہے اور اس کے سیاسی اورجمہوری حقوق سلب کرلئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے پی ایس 115کے ضمنی انتخاب میں نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور پتنگ کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کریں ۔ 







تصاویر

12/10/2016 10:36:57 AM