Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قا ئدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ نواب شاہ میں ریلی کا انعقا د


قا ئدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ نواب شاہ میں ریلی کا انعقا د
 Posted on: 3/27/2016
قا ئدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ نواب شاہ میں ریلی کا انعقا د 
ریلی کا آغاز ایم کیو ایم زونل آفس سے ہوا ،ریلی شہر بھر کی مختلف شاہراہوں و چوراہوں کا گشت کرتے ہو ئے زون آفس پر اختیام پذیر ہوئی 
ڈسٹرکٹ نواب شاہ کی عوام قائدتحریک الطاف حسین کی لازوال جدو جہدسے اچھی طرح آشنا ء ہیں ۔رکن سندھ کمیٹی عظیم دانش ،
قائدتحریک الطاف حسین کے انقلا بی فلسفہ سیا ست برا ئے خد مت کو فرو غ دیں، زون انچارجعبدالمجید ایڈووکیٹ
ریلی کے شرکا ء نے اپنے ہاتھوں میں بینر، جھنڈے اورقائد تحریک کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی۔ 
نوا ب شاہ۔۔27مارچ2016ء 
ڈسٹرکٹ نواب شاہ زون کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے با نی و قا ئد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک پُر امن ریلی کا انعقا د کیا گیا جس میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن عظیم دا نش اورزو نل انچا رج عبدالمجید ایڈووکیٹ و ارا کین زو نل کمیٹی ،سیکٹرز یونٹس، مختلف شعبہ جا ت کے ذمہ داران کارکنا ن اور بزرگوں،خواتین ،بچوں سمیت عوام نے بھر پورتعداد میں شرکت کی۔ اظہار یکجہتی ریلی کا آغاز ایم کیو ایم زونل آفس سے ہوا ، شہر کی مختلف شاہراؤں و چوراہوں کا چکر لگا یا، اظہار یکجہتی ریلی میں سیکڑوں کی تعداد میں مو ٹر سا ئیکلیں ،کا ریں اور بڑی گا ڑیا ں شریک تھیں ،ریلی کے شرکا ء نے اپنے ہاتھوں میں بینر، جھنڈے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی ،جبکہ ریلی کے شرکاء قائد تحریک سے اپنی محبت کا اظہار بلند شگاف نعرے لگاکر کرتے رہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ نوب شاہ شہر کی عوام،تاجر مختلف برادریوں کی جانب سے ریلی کا والہانہ استقبال کیا گیا ، ریلی کے شرکاء اور کارکنان میں جوش ولولہ دیکھنے کے قا بل تھا،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین کے بیانات ،تقا ر یراور قوم کے لئے پیغا مات کو ملکی مفاد میں دیکھنے کے بجائے کچھ کم عقل لوگ نہ اپنی اصلاح کرتے ہیں بلکہ اُن کم عقل لو گوں کے تنقیدی بیا نات سے یہ ثا بت ہو تا ہے کہ وہ ملک و قوم سے کتنے مخلص اور جمہوریت پسند ہیں قائدتحریک الطاف حسین کی قیا دت میں ملک کی مظلوم عوام اپنی منزل ضرو ر حاصل کریگی، انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین کی جدو جہد میں نواب شا ہ ڈسٹرکٹ کی عوام ہرا ول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں ا ور کر تے رہیں گے، ڈسٹرکٹ نواب شاہ کی عوام قائدتحریک الطاف حسین کی لازوال جدو جہدسے اچھی طرح آشنا ء ہیں اور اُن لو گوں کے کردارو ں سے بھی اچھی طرح وا قف ہیں جنہوں نے اپنے مفاد کے لئے قوم اور انقلا بی تحریک کو نقصان پہنچا یا مفاد پر ست عنا صر جو اپنی ذات کے لئے "مسیحاء حق" پر الزام ترا شی کر رہے ہیں بہت جلد اپنے منطقی انجا م تک پہنچے گے انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین کے انقلا بی فلسفہ سیا ست برا ئے خد مت کو فرو غ دیں نواب شا ہ کے عوام اور کا رکنان نے جس طرح نا مساعد حالا ت میں بھی قائدتحریک الطاف حسین کا ساتھ دیااسی طرح آخری سا نس تک سا تھ دینے کا عزم رکھتی ہے ۔ 

12/6/2016 8:03:43 AM