Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل نہ کئے جانے کا سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ ندیم نصرت


بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل نہ کئے جانے کا سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ ندیم نصرت
 Posted on: 3/26/2016
بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل نہ کئے جانے کا سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ ندیم نصرت
وفاقی اورصوبائی حکو متیں بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل کرنا تو کجا ان کے موجودہ اختیارات کوبھی انتہائی بے شرمی اورڈھٹائی کے ساتھ سلب کرنے میں مصروف ہیں
سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں لیکن آج تک میئر،ڈپٹی میئر اورچیئرمین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں
حکومت سندھ نئے نئے بہانے بناکران انتخابات کو التواء میں ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں میں احساس محرومی میں اضافہ ہورہاہے ۔ ندیم نصرت 
وفاقی وصوبائی حکومتیں سپریم کورٹ کے دباؤ پر ہی بلدیاتی انتخابات کرانے پر مجبورہوئیں اور سپریم کورٹ ہی بلدیاتی اداروں کواختیارات کی منتقلی کویقینی بناسکتی ہے۔ ندیم نصرت
چیف جسٹس سپریم کورٹ حکومت اورالیکشن کمیشن کوفورپر طورپرمیئرزاورچیئرمین کے انتخابات کروانے کاحکم بھی جار ی کریں ۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 26 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل نہ کئے جانے کے معاملہ کا سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لئے جانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے سپریم کورٹ کواس اقدام پر زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ مقامی حکومتیں نہ صرف جمہوریت کاستون ہوتی ہیں بلکہ پوری دنیامیں تعلیم، صحت،صفائی اورمقامی پولیسنگ سمیت بنیادی عوامی سہولتیں فراہم کرنے کاکام مقامی حکومتیں ہی انجام دیتی ہیں۔تمام مہذب اورترقی یافتہ معاشروں میں اسمبلیاں قانون سازی کرتی ہیں جبکہ بنیادی عوامی خدمات کافریضہ بلدیاتی ادارے انجام دیتے ہیں جس کیلئے انہیں بھرپور اختیارات اورفنڈزفراہم کئے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں مقامی حکومتوں کے نظام کوآج تک پنپنے نہیں دیاگیا ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ آئین پاکستان کی شق 140-A میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں کوواضح الفاظ میں حکم دیاگیاہے کہ وہ بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل کرنا تو کجا ان کے موجودہ اختیارات کوبھی انتہائی بے شرمی اورڈھٹائی کے ساتھ سلب کرنے میں مصروف ہیں۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کومنعقدہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں لیکن آج تک میئر،ڈپٹی میئر اورچیئرمین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں اورسندھ حکومت نئے نئے بہانے بناکران انتخابات کو التواء میں ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں میں احساس محرومی میں اضافہ ہورہاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حکومت کے اس افسوسناک رویہ کے تناظرمیں سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے بلدیاتی اختیارات منتقل نہ کرنے کانوٹس لینا ایک مستحسن اقدام ہے جس کاایم کیو ایم بھرپورطریقہ سے خیرمقدم کرتی ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومتیں سپریم کورٹ کے دباؤ پر ہی بلدیاتی انتخابات کرانے پر مجبورہوئیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ ہی بلدیاتی اداروں کواختیارات کی منتقلی کویقینی بناسکتی ہے۔ ندیم نصرت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ حکومت اورالیکشن کمیشن کوفورپر طورپرمیئرزاورچیئرمین کے انتخابات کروانے کاحکم بھی جار ی کریں تاکہ منتخب نمائندے عوامی خدمت کا کام شروع کرسکیں۔ 

12/9/2016 5:11:20 PM