Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کو انتظام حکومت ملا تو چائناکٹنگ ، پلاٹوں اور زمینوں پرقبضوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔الطاف حسین


ایم کیوایم کو انتظام حکومت ملا تو چائناکٹنگ ، پلاٹوں اور زمینوں پرقبضوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔الطاف حسین
 Posted on: 3/25/2016
ایم کیوایم کو انتظام حکومت ملا تو چائناکٹنگ ، پلاٹوں اور زمینوں پرقبضوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔الطاف حسین
جن لوگوں کی زمینوں اورپلاٹوں پر قبضے ہوئے ہیں انہیں انصاف دلایا جائے گا۔الطاف حسین
پارکوں، پلاٹوں اور زمینوں پرقبضے میری کبھی بھی تعلیمات نہیں تھیں ،میں نے کارکنوں کوہمیشہ غیرقانونی سرگرمیوں سے دوررہنے کادرس دیا
کل تک ایم کیوایم پر چائناکٹنگ کے الزامات لگائے جاتے تھے لیکن آج جب ان غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افرادکولایاگیاہے
توکوئی اس کاذکرنہیں کرتا
جولوگ نادیدہ قوتوں سرپرستی میں لائے گئے انہیں کراچی کے عوام نے پہلے ہی مستردکردیاتھا،کل حیدرآباد کے عوام نے بھی انہیں مستردکردیا۔ نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 25 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوجب بھی انتظام حکومت ملا تو جولوگ بھی چائناکٹنگ اورلوگوں کے پلاٹوں اور زمینوں پرقبضوں میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی اورجن لوگوں کی زمینوں اورپلاٹوں پر قبضے ہوئے ہیں انہیں انصاف دلایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی صبح نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔انہو ں نے کہاکہ چائنا کٹنگ ، پارکوں، پلاٹوں اور زمینوں پرقبضے میری کبھی بھی تعلیمات نہیں تھیں اورمیں نے تحریک کے کارکنوں کوہمیشہ غیرقانونی سرگرمیوں سے دوررہنے کادرس دیا۔ انہوں نے کہاکہ کل تک ایم کیوایم پر چائناکٹنگ کے الزامات لگائے جاتے تھے لیکن آج جب ان غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افرادکولایاگیاہے توکوئی اس کاذکرنہیں کرتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جولوگ بعض نادیدہ قوتوں سرپرستی میں چندروزقبل کراچی میں لائے گئے انہیں کراچی کے عوام نے پہلے ہی مستردکردیاتھااورکل حیدرآباد کے عوام نے بھی ایسے عناصر کومستردکردیا۔ انہوں نے گزشتہ روز شاندارریلی کے انعقادپر حیدرآبادکے کارکنوں،ماؤں، بہنوں، بزرگوں سمیت تمام عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

12/8/2016 10:04:46 AM