Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چھاپے گرفتاریوں اور ظلم وستم سے حق پرست عوام کو حقوق کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا، الطاف حسین


چھاپے گرفتاریوں اور ظلم وستم سے حق پرست عوام کو حقوق کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا، الطاف حسین
 Posted on: 3/21/2016
چھاپے گرفتاریوں اور ظلم وستم سے حق پرست عوام کو حقوق کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا، الطاف حسین
ایم کیوایم کو کچلنے کی سازشوں میں ناکامی کے بعد اب ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ایم کیوایم اور الطاف حسین کا ساتھ چھوڑدو 
جن جرائم پیشہ عناصر کے نام جے آئی ٹی میں شامل ہیں انہیں کراچی لاکر شہر کے پوش علاقوں میں بسایا جارہا ہے
حق پرست کارکنان وعوام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وہ باطل قوتوں کے آگے اپنا سر ہرگز نہیں جھکائیں گے ، الطا ف حسین
کراچی ، حیدرآباداورمیرپورخاص میں بزرگوں اور خواتین کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔21 ، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دھونس دھمکی، چھاپے گرفتاریوں اور ظلم وستم سے ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام کو حقوق کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا۔ حق پرست کارکنان وعوام کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ چاہے ایک ایک حق پرست کو گرفتارکرلیا جائے لیکن وہ باطل قوتوں کے آگے اپنا سر ہرگز نہیں جھکائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پیرکی صبح کراچی ،حیدرآباداورمیرپورخاص میں بزرگوں اور خواتین کارکنان سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں نے جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کااظہار کیا اور ان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے رینجرز کے ہاتھوں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا کی بلاجوا ز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روزکورنگی میں ایم کیوایم کے دو ہمدردوں کامران اور شمائل بیگ کو ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی لاشیں سڑک پر پھینک دی گئیں جنہیں نومبرمیں گرفتارکیاگیا تھااور آج رینجرز نے سید شاہد پاشا کو انکی رہائش گاہ واقع گلستان جوہر سے گرفتارکرلیا۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں اور کارکنوں کو بلاجواز گرفتارکیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب جن جرائم پیشہ عناصر کے نام جے آئی ٹی میں شامل ہیں اور جن کے نام سرکاری اہلکار جے آئی ٹی کے حوالے سے لیتے رہے ہیں کہ وہ عناصر مجرمانہ سرگرمیوں، بھتہ خوری ، قتل وغارتگری اور چائنا کٹنگ میں ملوث ہیں انہیں خصوصی طیارے میں کراچی لاکر شہر کے پوش علاقوں میں بسایا جارہا ہے تاکہ ایم کیوایم کے خلاف سازشوں پر عمل کیاجاسکے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میدان کربلا میں حضرت امام حسین ؑ نے اپنے نانا حضرت محمد مصطفیؐ کے دین کے تحفظ کی خاطر اپنا سر کٹالیالیکن یزید کی بیعت نہیں کی، میں اور میرے پرعزم ساتھی بھی حسینیت ؑ کے ماننے والے ہیں، ہم اپنا سرکٹا تو سکتے ہیں لیکن باطل قوتوں اور یزیدیت کے سامنے اپنا سرہرگزنہیں جھکائیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کو کچلنے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازشوں میں ناکامی کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ایم کیوایم اور الطاف حسین کا ساتھ چھوڑدوورنہ سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔ جو عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ دھونس دھمکی اور چھاپے گرفتاریوں سے وہ حق پرست کارکنان وعوام کو خوف زدہ کردیں گے تو انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مضبوط ایمان دیا ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات اور اپنی مخلص ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور تحریکی ساتھیوں پر یقین ہے کہ ظلم وجبرکا کوئی بھی ہتھکنڈ ہ انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکے گا۔ اس موقع پربزرگوں اور خواتین نے مہاجروں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش میں ملوث عناصر اورتحریک کے خلاف عمل کرنے والے ضمیرفروشوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

9/27/2016 7:03:11 PM