Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر پنڈال میں موجود عوام میں قرار داد پیش کی جسے عوام نے ہاتھ اٹھا کر منظور کی


متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر پنڈال میں موجود عوام میں قرار داد پیش کی جسے عوام نے ہاتھ اٹھا کر منظور کی
 Posted on: 3/18/2016
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر پنڈال میں موجود عوام میں قرار داد پیش کی جسے عوام نے ہاتھ اٹھا کر منظور کی 
کراچی ۔۔۔ 18؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر پنڈال میں موجود عوام میں قرار داد پیش کی جسے عوام نے ہاتھ اٹھا کر منظور کی۔ پیش کردہ قرارداد درج ذیل ہیں، قراردار نمبر 1: آج کا یہ پنڈال قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی تحریر و تقریر اور تصویر کو نشر و شائع کرنے پر عائد پابندی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتا ہے اور جناب الطاف حسین کے اظہار رائے پر عائد پابندی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی دی جائے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پر عائد اظہار رائے کی پابندی کو فی الفور ختم کی جائے۔ قراردار نمبر 2: آج کا یہ پندال پاکستان کے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و بقاء اور ترقی و خوشحالی کیلئے ملک بھ رمین 20 سے زائد مزید صوبے قائم کئے جائیں۔ قراردار نمبر3: آج کا پندال سندھ حکومت کی جانب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سلب کرنے کی سخت تترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ کراچی کی ترقی و خوشحالی اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں اور عوامی نمائندوں کو خلقِ خدا کی خدمت کا موقع دیا جائے۔ قراردار نمبر 4: آج کا یہ پنڈال ایم کیو ایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے تجدید عہد وفا کرتا ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کو یقین دلاتا ہے کہ ایم کیو ایم کا ایک ایک سچا اور مخلص کارکن حق پرست شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گا اور قائد تحرک جناب الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھے گا۔ 

10/1/2016 1:53:48 PM