Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم کی 49ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی


ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم کی 49ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
 Posted on: 3/13/2016
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم کی 49ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی 
نذیر حسین مرحوم کی برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ،پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے 
برسی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر عزیز آباد میں ہوا 
رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی ،ونگز و شعبہ کے اراکین ، ٹاؤن آرگنائزر ، یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت 
کراچی ۔۔۔13، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطا ف حسین کے والد محترم نذیر حسین مرحوم کی49ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ،پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ اس سلسلے کامرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں ہوا جس میں نذیر حسین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ برسی کے اجتماع میں جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ اسلم ، ڈپٹی کنوینرزکہف الوریٰ، سید شاہد پاشا اراکین رابطہ کمیٹی رضوان بابر، گلفرازخان خٹک، ریحانہ نسرین ، زریں مجید، کمال ملک ،زاہد منصوری، عارف خان اور محفوظ یار خان،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے اراکین ، ٹاؤن آگنائزر و کمیٹیوں کے ذمہ داران ، یوسیز انچارج و اراکین ، کارکنان ، ہمدردوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔بعدازاں معروف عالم دین تنویر الحق تھانوی نے اجتماعی دعا کرائی جس میں نذیر حسین مرحوم سمیت حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ان کے بلند حوصلوں ،حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ملک میں امن و امان کے قیام کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سز کہف الوری ،سید شاہد پاشا،اراکین اور حق پرست اراکین اسمبلی نے پاپوش نگر کے قبرستان جاکر جناب الطاف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور جناب الطا ف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر انہوں نے نذیر حسین مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ 

9/30/2016 8:27:08 AM