Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لائنز ایریابہادروں، بڑے دل والوں اورجگر والوں کا علاقہ ہے۔الطاف حسین


لائنز ایریابہادروں، بڑے دل والوں اورجگر والوں کا علاقہ ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 3/11/2016
لائنز ایریابہادروں، بڑے دل والوں اورجگر والوں کا علاقہ ہے۔الطاف حسین
لائنز ایریا کے کارکنان و عوام نے قید وبند کی صعوبتیں برادشت کیں اور جانی ومالی قربانی دی لیکن ظالموں کے آگے سرخم نہیں کیا 
لائنز ایریا کے کارکنان و عوام نے ایم کیوایم سے وابستگی قائم رہنے کی پاداش میں سب سے زیادہ جانی ومالی قربانیاں دیں
صفائی مہم کے سلسلے میں لائنزایر یا میں ہزاروں کارکنوں اور عوام سے خطاب
آپ اپنے علاقے کوصاف کرکے حدیث نبوی ؐ پر عمل کررہے ہیں،۔الطاف حسین
مجھے لائنز ایریا کے کارکنان وعوام پر پور ا بھروسہ ہے کہ وہ اپنے علاقے کوصاف رکھیں گے۔الطاف حسین
لندن۔۔11مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ لائنز ایریابہادروں، بڑے دل والوں ،جگر والوں کا علاقہ ہے جہاں کے کارکنان و عوام نے ہر مشکل ،کڑے سے کڑے دور اور سخت ترین امتحان میں بھی ایم کیوایم سے وابستگی قائم رہنے کی پاداش میں سب سے زیادہ جانی ومالی قربانی دی ہے، یہ تحریک پر قربان ہونے والے شہیدوں کا علاقہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات ایم کیوایم کی جانب سے جاری صفائی مہم کے سلسلے میں آج لائنزایر یا میں کارکنوں اورعوام سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین کاخطاب سننے کیلئے ہزاروں افراد جمع تھے جن میں نوجوان، بزرگ اورخواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل تھے۔ اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، منتخب نمائندے ، لائنز ایر یا ٹاؤن کے ذمہ داران وکارکنان ایلڈرز ونگ ونگ اورشعبہ خواتین کی ذمہ دارکان وکارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ 19جون 1992ء کو شروع ہونے والے آپریشن کے دوران حقیقی دہشت گردوں کوسرکاری ایجنسیوں کی چھتری کے سائے میں لاکردیگرعلاقوں کی طرح لائنز ایریا میں بھی زبر دستی قبضہ کرایا گیا انہیں قتل وغارتگری اور لوٹ مار کا لائسنس دیا گیا مگر یہاں کے کارکنان و عوام نے تما م ترمظالم ،اذیت، قید وبند کی صعوبتیں برادشت کیں اور جانی ومالی قربانی دی لیکن ظالموں کے آگے سرخم نہیں کیا اور اپنے اتحاد کے ذریعے ان کی تمام تر سازش کو ناکام بنا دیا ۔ لائنز ایریا کے کارکنان وعوام نے اپنی قربانیوں سے عملی طورپر ثابت کیاکہ لائنزایریابہادروں اورباوفالوگوں کاعلاقہ ہے۔جناب الطاف حسین نے صفائی مہم میں بھر پور حصہ لینے والے ہزاروں کارکنوں اور عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے علاقے کوصاف کرکے حدیث نبوی ؐ پر عمل کررہے ہیں،مجھے لائنز ایریا کے کارکنان وعوام پر پور ا بھروسہ ہے کہ وہ اپنے علاقے کوصاف رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ آپ جس طرح دن رات محنت کر رہے ہیں او رصفائی مہم میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اس پرمیں لائنزایر یا کے ایک ایک کارکن ماں ،بہن ،بیٹی ،بزرگ نوجوان اورکنٹونمنٹ کے ساتھیوں کو بھی کو زبر دست خراج تحسین ،شاباش،پیار اور دعائیں دتیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس اجر عظیم عطا فرمائے ۔

12/9/2016 1:22:52 PM