Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اعتزاز احسن کو ایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، رکن رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا


اعتزاز احسن کو ایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، رکن رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا
 Posted on: 3/11/2016
اعتزاز احسن کو ایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، رکن رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا
ڈاکٹر عاصم کے بعد نثار مورائی کی گرفتاری سے پیپلز پارٹی کی قیادت کا امن و سکون غارت ہوگیا ہے اور پیپلزپارٹی کی بنیادیں بری طرح ہل چکی ہیں، قاسم علی رضا 
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی گرفتاری نے پیپلزپارٹی کو نانی، دادی سمیت تمام بزرگوں کی یاد دلادی ہے، قاسم علی رضا
کراچی ۔۔۔ 11؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی مؤومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کو ایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی گرفتاری نے پیپلزپارٹی کو نانی، دادی سمیت تمام بزرگوں کی یاد دلادی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اعتزاز احسن ایم کیوایم پر ماورائے عقل تبصرے کرنے کے بجائے عوام کو بتائیں کہ پیپلزپارٹی کئی برسوں سے سندھ پر حکومت کررہی ہے لیکن سندھ کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے بعد نثار مورائی کی گرفتاری سے پیپلزپارٹی کی قیادت کا امن و سکون غارت ہوچکا ہے اور پیپلز پارٹی کی بنیادیں بری طرح ہل چکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اعتزاز احسن اپنی جماعت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ اعتزاز احسن کو چاہئے کہ وہ اپنے دل کے پھپھولے پھوڑنے کے بجائے نہ صرف اپنے ووٹر ز کی عملی خدمت کریں اور دوسروں کو بھی خدمت کرنے دیں ۔ 


9/24/2016 7:17:16 PM