Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے وحدت روڈ لاہور پر ایم کیو ایم کے کارکنان کی ریلی


قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے وحدت روڈ لاہور پر ایم کیو ایم کے کارکنان کی ریلی
 Posted on: 3/10/2016
قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے وحدت روڈ لاہور پر ایم کیو ایم کے کارکنان کی ریلی 
کارکنان کی جانب سے الطاف حسین کے حق میں پرجوش نعرے، والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا
پنجاب کے عوام الطاف حسین کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہیں ، اچھے برے وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ادریس جامی
کروڑوں دلوں کے فاتح قائد جناب الطاف حسین کے خلاف زہریلا اور بے بنیاد پروپیگنڈا بند کیا جائے ، سید شاہین انور گیلانی
اظہار یکجہتی ریلی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال
لاہور۔۔۔۔10 مارچ2016 ؁ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم لاہور کے کارکنان کی جانب سے وحدت روڈ ، لاہور پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قائد تحریک الطاف حسین سے تجدید عہد کے کلمات اور ان سے محبت اور عقیدت کے مختلف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے ایم کیو ایم اور پاکستان کے پرچم بھی تھام رکھے تھے اور کارکنان پرجوش انداز میں جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ریلی میں ایم کیو ایم مرکزی پنجاب کمیٹی کے نائب صدور ادریس جامی ، عبدالکریم ٹوکے خاں، سیکریٹری فنانس پنجاب کاشف خورشید، جوائنٹ سیکریٹری پنجاب جاوید چیمہ، سیکریٹری نشرواطلاعات ایم کیو ایم پنجاب خرم شہزاد رانا، صدر سینٹرل پنجاب سید شاہین انور گیلانی، نائب صدور الیاس خان طاہر ایڈووکیٹ ، منیر احمد ، سیکریٹری جنرل میاں راشد علی ، شعبہ خواتین کی صدر عذرا محب سمیت دیگر ذمہ داران وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ادریس جامی نے کہا ہے کہ پنجاب کے حق پرست عوام قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہیں اور وہ ہر اچھے اور برے وقت میں جناب الطاف حسین اور تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ماضی میں بھی جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف سنگین سازشیں کی گئیں اور ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کر کے شہید کیا گیا۔ یہ شہیدوں کی قربانیوں کا ہی ثمر ہے کہ بے پناہ سازشوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بھی آج کراچی سے لیکر کشمیرکے پہاڑوں تک ایم کیو ایم کا پرچم سر بلند ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید شاہین انور گیلانی نے کہا کہ کروڑوں دلوں کے فاتح قائد جناب الطاف حسین کے خلاف زہریلا اور بے بنیاد پروپیگنڈا بند کیا جائے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین صحت مند ہیں اور اپنی معمول کی تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں سوائے الطاف حسین کے کوئی لیڈر یا رہنماء نہیں ہے ، گندے انڈوں کے جانے سے ایم کیو ایم کو کوئی فرق نہیں پڑیگا ، بلکہ ان لوگوں کی وجہ سے جو لوگ گھروں میں بیٹھے ہوئے تھے آج وہ بھی گھروں سے نکل کر اپنے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے شانہ بشانہ آ کھڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کی جانب سے ضمیر فروشوں کو نیوز چینلوں اور اخبارات کی ہیڈ لائن اور شہ سرخی بنا یا گیا لیکن عوام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مائنس الطاف حسین فارمولے کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔

تصاویر

12/2/2016 12:05:02 PM