Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے گرفتار اور لاپتہ کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے گرفتار اور لاپتہ کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/5/2016 1
ایم کیوایم کے گرفتار اور لاپتہ کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رابطہ کمیٹی
گرفتار اور لاپتہ کارکنوں کے گھروں پر سرکاری اہلکار فون کرکے والدین سے کہہ رہے ہیں کہ اگر اپنے بچوں کی رہائی یا بازیابی چاہتے ہیں تو انیس قائم خانی یا مصطفےٰ کمال سے رابطہ کرلیں 
ہم لاپتہ اور اسیر ساتھیوں کے اہل خانہ کو ان کی جرات و ہمت اور ثابت قدمی پر سلام پیش کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
لاپتہ اور اسیر ساتھیوں کے اہل خانہ ثابت قدم رہیں اور کسی دھونس دھمکی میں نہ آئیں۔ رابطہ کمیٹی
عوام تازہ ترین حالات و واقعات اور حقائق سے آگاہ رہنے کیلئے ایم کیوایم کی ویب سائٹ کا مطالعہ کریں۔ رابطہ کمیٹی
عوام اللہ کے حضور انصاف کے حصول کیلئے دعائیں کریں اور اللہ کے انصاف پر یقین رکھیں۔ رابطہ کمیٹی
اللہ تعالیٰ ہی بہتر انصاف کرنے والا ہے اور وہی ظالموں، جابروں اور آمروں سے خوب اچھی طرح نمٹنا جانتا ہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 06؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایم کیوایم کے جوکارکنان گرفتاریالاپتہ ہیں ان کے گھروں پر نامعلوم سرکاری اہلکار فون کرکے ان کے والدین سے کہہ رہے ہیں کہ اگرآپ اپنے بچوں کی رہائی یابازیابی چاہتے ہیں تو انیس قائم خانی یامصطفےٰ کمال سے رابطہ کرلیں ، اس طرح لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم لاپتہ اور اسیر ساتھیوں کے اہل خانہ کوان کی جرات وہمت اورثابت قدمی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اوران سے کہتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے اب تک جرات وہمت اورعزم وحوصلے کامظاہرہ کیاہے وہ اسی طرح وہ ثابت قدم رہیں اورکسی دھونس دھمکی میں نہ آئیں۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے کہا کہ جیسے جیسے نئی نئی اطلاعات ثبوت وشواہد کے ساتھ ہم تک آتی رہیں گی ہم تحریک کے کارکنان وذمہ داران اورعوام کو آگاہ کرتے رہیں گے، عوام تازہ ترین حالات وواقعات اورحقائق سے آگاہ رہنے کیلئے ایم کیوایم کی ویب سائٹ کا مطالعہ کریں۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اللہ کے حضور انصاف کے حصول کے لئے دعائیں کریں اورال لہ کے انصاف پر یقین رکھیں، اللہ تعالیٰ ہی بہتر انصاف کرنے والا ہے اوروہی ظالموں ، جابروں اورآمروں سے خوب اچھی طرح نمٹنا جانتا ہے۔ 

12/10/2016 10:40:50 AM