Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مائنس الطاف حسین فارمولا کسی صورت قابل قبول نہیں ، متحدہ قومی موومنٹ پنجاب


مائنس الطاف حسین فارمولا کسی صورت قابل قبول نہیں ، متحدہ قومی موومنٹ پنجاب
 Posted on: 3/4/2016 1
مائنس الطاف حسین فارمولا کسی صورت قابل قبول نہیں ، متحدہ قومی موومنٹ پنجاب
ملک بھر کے مظلوم کل بھی قائد تحریک الطاف حسین پر بھرپور اعتماد رکھتے تھے اور آج بھی عوام کا اعتماد الطاف حسین کو حاصل ہے
جناب الطاف حسین پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ایم کیو ایم پنجاب
لاہور۔۔۔۔۔4 مارچ2016 ؁ء
متحدہ قومی موومنٹ کی مرکزی پنجاب کمیٹی نے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ملک بھر کے مظلوم کل بھی قائد تحریک الطاف حسین پر بھرپور اعتماد رکھتے تھے اور آج بھی عوام کا اعتماد الطاف حسین کو حاصل ہے۔اراکین ایم کیو ایم پنجاب کمیٹی نے جناب الطاف حسین پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مائنس الطاف حسین فارمولا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، ایم کیو ایم کے کارکنان اپنے قائد کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے جھوٹے الزامات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کی گئیں لیکن سازشی عناصر کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اللہ عزوجل نے حق پرستوں کو سرخرو کیا ۔ 

12/6/2016 4:16:16 AM