Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان متحدہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت "چوتھا شہدائے حق کرکٹ ٹورنامنٹ"کا افتتاح کردیا گیا


آل پاکستان متحدہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت "چوتھا شہدائے حق کرکٹ ٹورنامنٹ"کا افتتاح کردیا گیا
 Posted on: 3/3/2016 1
آل پاکستان متحدہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت "چوتھا شہدائے حق کرکٹ ٹورنامنٹ"کا افتتاح کردیا گیا
ٹورنامنٹ کاافتتاح نامزدحق پرست ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرانے کیا،ٹورنامنٹ میں32کالجزکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
کراچی۔۔۔3؍مارچ2016ء
آل پاکستان متحدہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت "چوتھا شہدائے حق کرکٹ ٹورنامنٹ"کا افتتاح کردیا گیاہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاح جمعرات کے روز نامزد حق پرست ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرا نے کیا۔ اس موقع پر حق پرست رکن قو می اسمبلی اقبا ل محمد علی بھی ان کے ہمر اہ تھے۔ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی، گلبرگ بلاک نمبر 13فیڈرل بی ایریا کراچی میں ’’چوتھا شہدائے حق کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ میں32سے زائد کا لجز کی ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں اور یہ ٹورنا منٹ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا ۔ چوتھا شہدائے حق کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ے نامزد ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرا نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو ٹورنامنٹ کے انعقا دپر مبارک باد دی اور کہا کہ اسی طرح کے پرورگراموں سے شہر قائد کے نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور کھیل سے متعلق سرگرمیاں بڑھیں گے جس سے محنتی اور با صلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے جو آگے چل کر اپنی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کی بدولت قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے ذریعے ہمیشہ نوجوانوں میں شعور بیدار کیا ہے۔ 

9/30/2016 5:03:43 AM