Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

روزنامہ اوصاف ملک بھر کے متوسط طبقے کے لوگوں کی آواز بلند کرتا رہے گا اورخصوصا کراچی کےمسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا احسن کردار ادا کرے گا۔ڈاکٹر فاروق ستار


روزنامہ اوصاف ملک بھر کے متوسط طبقے کے لوگوں کی آواز بلند کرتا رہے گا اورخصوصا کراچی کےمسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا احسن کردار ادا کرے گا۔ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/2/2016 1
روزنامہ اوصاف ملک بھر کے متوسط طبقے کے لوگوں کی آواز بلند کرتا رہے گا اورخصوصا کراچی کےمسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا احسن کردار ادا کرے گا۔ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیوایم کے مرکز آکر بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں کیوں کہ ملک میں بہت کم سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جن کا میڈیا کے ساتھ تعلق اتنا منظم اور کارکنان اتنے متحرک ہیں۔محسن بلال
روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹرمحسن بلال اور وفد کی ایم کیوایم کے مرکز آمدپر مشکور ہیں۔امین الحق
روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹرمحسن بلال کی سربراہی میں ایک وفدکی سپریم کورنسل کے رکن اوررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن رابطہ کمیٹی امین الحق سے ملاقات 
کراچی ۔۔۔ 02؍ مارچ 2016ء
روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹرمحسن بلال کی سربراہی میں ایک وفد کے ارکان نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن رابطہ کمیٹی امین الحق سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے انہیں خوش آمدید کہا اور لندن اور ملک کے دیگر شہروں کی طرح اب کراچی سے روزنامہ اوصاف کے باقاعدہ اجراء پر روزنامہ اوصاف کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت میں روزنامہ اوصاف ایک اچھا اضافہ ہے جوکہ عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے حقوق کے لئے بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ روزنامہ اوصاف ملک بھر کے متوسط طبقے کے لوگوں کی آواز بلند کرتا رہے گا اورخصوصا کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا احسن کردار ادا کرے گا۔روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹرمحسن بلال نے اپنے روزنامے کے لئے جناب الطاف حسین کے خصوصی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ایم کیوایم کے مرکز آکر بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں کیوں کہ ملک میں بہت کم سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جن کا میڈیا کے ساتھ تعلق اتنا منظم اور کارکنان اتنے متحرک ہیں ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹرمحسن بلال اور وفد کاان کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

12/10/2016 10:40:38 AM