Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین لیبر ڈویژن کے 29 ویں سالانہ کنونشن سے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے


ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین لیبر ڈویژن کے 29 ویں سالانہ کنونشن سے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے
 Posted on: 2/28/2016
ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین لیبر ڈویژن کے 29 ویں سالانہ کنونشن سے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے 
سالانہ لیبر کنونشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کو مختلف اقسام کے خوبصورت پھولوں برقی قمقموں سے سجا دیا گیا
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اسٹیج کی جگہ کا تعین کرکے خوبصورت اور تاریخی اسٹیج کی تیار ی کا سلسلہ شروع کردیا گیا 
لیبر کنونشن کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھرکے نجی و سرکاری اداروں کے محنت کشوں میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے
کراچی ۔۔۔ 28؍ فروری 2016ء
ٍ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 29ویں سالانہ لیبر کنونشن کے اجتماع سے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں29فروری بروز پیر کو انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کرینگے ۔ لیبر ڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں تیاریاں اور انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ اسٹیج کی جگہ کا تعین کرکے خوبصورت اور تاریخی اسٹیج کی تیاری کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے ۔ لیبر ڈویژن کے سالانہ لیبر کنونشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کو مختلف اقسام کے خوبصورت پھولوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جس کے باعث نائن زیرو کی سجاوٹ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ لیبر ڈویژن کے 29ویں سالانہ کنونشن میں آزادکشمیرسمیت ملک بھر کے پرائیویٹ ونیم سرکاری اور سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کش ، مزدور یونین کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔29ویں سالانہ کنونشن کے سلسلے میں ملک بھرکے محنت کشوں میں زبردست جوش وخروش پایاجارہاہے جبکہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد ، اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں اور آرائشی گیٹ لگا کر سجایا گیا ہے ، لیبر ڈویژن کے مختلف یونٹوں کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دیدہ زیب تصاویر کے پوسٹر اور پینا فلکس اسکرینیں آویزاں کردی گئیں ہیں جن پر مختلف انقلابی اشعار اور نظمیں تحریر ہیں ۔ 
 

9/29/2016 11:54:32 PM