Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی مشہور و معروف اداکار حبیب الرحمن کے انتقال پر ان کے گھر پر ان کی بیوہ اور بیٹوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی


شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی مشہور و معروف اداکار حبیب الرحمن کے انتقال پر ان کے گھر پر ان کی بیوہ اور بیٹوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی
 Posted on: 2/25/2016
شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی مشہور و معروف اداکار حبیب الرحمن کے انتقال پر ان کے گھر پر ان کی بیوہ اور بیٹوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی
لاہور۔۔۔۔25 فروری2016 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے پنجاب کے سیکریٹری جنرل ملک وسیم کھوکھر، سیکریٹری نشرواشاعت خرم شہزاد رانا اور صدر سینٹرل پنجاب سید شاہین انور گیلانی کے ہمراہ ناموراداکار حبیب الرحمن کے انتقال پر ان کے گھر لاہور میں انکی بیوہ اور بیٹوں فہد حبیب اور ارشد حبیب سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ حبیب الرحمن مرحوم باصلاحیت اداکار تھے اور مرحوم نے متعدد فلموں میں اہم تاریخی کردار ادا کئے جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا اور حکومت پاکستان کی جانب سے مرحوم کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازنا مرحوم کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ اس موقع پر مرحوم حبیب الرحمن کے صاحبزادے فہد حبیب نے تعزیت کیلئے آنے پر ایم کیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے کہ جن کے رہنماء نے ہمارے والد کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور اظہار تعزیت کیلئے آئے اور اس سے قبل جب وہ بیمار تھے تو تب بھی جناب الطاف حسین ان کی خیریت دریافت کرتے رہے اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران ان کی عیادت کیلئے آتے رہے اور اب بھی اس غم اور دکھ کی گھڑی پر قائد متحدہ جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت اور ایم کیو ایم کے وفد کی آمد انکے لئے باعث اطمینان ہے۔ دریں اثنا ایم کیو ایم کیو سینٹرل پنجاب کے وفد نے اداکار حبیب الرحمن مرحوم کے نمازِ جنازہ میں شرکت بھی کی۔ 


12/4/2016 4:29:15 PM