Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ اور باالخصوص کراچی کے مختلف اداروں ، بزنس کمیونٹی بیوروکریسی کے افراد کو فون کرکے فنڈز مانگنے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بات کرنے والے افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے، رابطہ کمیٹی


سندھ اور باالخصوص کراچی کے مختلف اداروں ، بزنس کمیونٹی بیوروکریسی کے افراد کو فون کرکے فنڈز مانگنے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بات کرنے والے افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 2/25/2016
سندھ اور باالخصوص کراچی کے مختلف اداروں ، بزنس کمیونٹی بیوروکریسی کے افراد کو فون کرکے فنڈز مانگنے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بات کرنے والے افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے، رابطہ کمیٹی 
جس کسی ادارے اور بیوروکریسی کے افراد کو ایسی فون کال موصول ہوتو اس کی اطلاع فوری طور پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔25، فروری2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سندھ اور باالخصوص کراچی کے مختلف اداروں ، بزنس کمیونٹی اور بیوروکریسی کے افراد کو فون کرکے فنڈز مانگنے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بات کرنے والے افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ایک وضاحتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق مختلف اداروں ، بزنس کمیونٹی اور بیوروکریسی کے افراد کو نامعلوم افراد کی جانب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داران کے نام سے فون کئے جارہے ہیں اور ان سے فنڈز مانگنے کے علاوہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے حوالے سے بات کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مذکورہ افراد کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے اور ایسے افراد ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے اسے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہٰذا جس کسی ادارے اور بیوروکریسی کے افراد کو ایسی فون کال موصول ہوتو اس کی اطلاع فوری طور پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے ۔

12/11/2016 1:55:10 AM