Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ساؤتھ ایشاء فری میڈیاایسوسی ایشن (سیفما) کے چیئرمین عامرمحمودکا کراچی پریس کلب کے باہرایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ


 Posted on: 2/22/2016
ساؤتھ ایشاء فری میڈیاایسوسی ایشن (سیفما) کے چیئرمین عامرمحمودکا کراچی پریس کلب کے باہرایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ
قائد جناب الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری اور غیر آئینی پابندی کے خلاف بھوک ہڑتالیوں سے یکجہتی کااظہار
کراچی ۔۔۔22، فروری 2016ء 
ساؤتھ ایشاء فری میڈیاایسوسی ایشن (سیفما) کے چیئرمین عامرمحمودنے کراچی پریس کلب کے باہرایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیااوررابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری اور غیر آئینی پابندی کے خلاف بھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنان سے یکجہتی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ساؤتھ ایشیاء فری میڈیاایسوسی ایشن سیفما پورے ساؤتھ ایشیا میں اظہارِرائے کے حوالے سے آوازبلندکرتی آئی ہے اورآج میراایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ پرآنے کامقصدبھی حق وسچ کی آوازکودبانے کے خلاف سیفما کی آواز بن کرآیاہوں۔انہوں نے کہاکہ مجھے یہ کہنے میں کوئی آر نہیں کہ الطا ف حسین لاکھوں کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔انہوں نے کہاکہ میںیقین دلاتاہوں کہ جب تک الطاف حسین کی آوازاورتصویرپرعائدپابندی نہیں اٹھے گی سیفما کی پوری ٹیم الطاف حسین کی آوازبن کران کے شانہ بشانہ کھڑی رہیگی۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں سندھ تاجراتحادکے چیئرمین جمیل پراچہ نے بھی اپنے وفدکے ہمراہ دورہ کیااوربھوک ہڑتالیوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اگرآج یہاںآئے ہیں توایم کیوایم اورالطاف حسین بھی ہمیشہ ان کے اچھے برے وقت میں ساتھ دیتی آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ بولٹن مارکیٹ کے وقت الطاف حسین اورایم کیوایم نے جس طرح تباہ حال تاجروں کاساتھ دیااورانہیں حق دلایاوہ قابل ستائش ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ایک وہ وقت بھی تھا جب کراچی میں بھتہ خوری عروج پرتھی اورکراچی کے تاجرتجارت کرناہی بھول گئے تھے لیکن اس وقت بھی صرف اورصرف الطاف حسین بھائی نے تاجروں کاساتھ دیااوران پرہونیو الے ظلم وستم کے خلاف آوازبلندکی جس کے بعدکراچی میں ایم کیوایم کے مطالبے پرآپریشن ترتیب دیاگیاجس کے بعدکراچی میں امن قائم ہوااورتاجروں نے سکون کاسانس لیا۔انہوں نے کہاکہ اگرارباب اختیارواقتدارجمہوریت کے تقاضے پورے کرناچاہتے ہیں تووہ قائدتحریک الطاف حسین کی آوازپرعائدپابندی کوفی الفورختم کریں۔

9/25/2016 5:30:16 PM