Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے میڈیا بلیک آؤٹ کے خلاف نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال


جناب الطاف حسین کے میڈیا بلیک آؤٹ کے خلاف نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال
 Posted on: 2/20/2016
جناب الطاف حسین کے میڈیا بلیک آؤٹ کے خلاف نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال
 
بھوک ہڑتال میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی بڑی تعداد میں شرکت
اس موقع پربین الاقوامی سفارتی نمائندوں کو ہنڈبلز اور پٹیشن کی کاپی بھی دی گئی
لندن۔۔20فروری2016ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر و تصاویر کی نشر و اشاعت پر غیر آئینی اور غیر قانونی پابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی احتجاجی مہم پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں انتہائی شد و مدکے ساتھ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایم کیو ایم یو ایس اے نیویارک چیپٹر نے احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال کی۔ بھوک ہڑتال میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین ، جناب الطاف حسین کے اظہار رائے پر عائدغیر جمہوری و غیر آئینی پابندی کے خلاف انتہائی جوش و خروش کے ساتھ نعرے لگاتے رہے اور جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت اظہار کرتے رہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جناب الطاف حسین کی تقاریر و تصاویر پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے اور جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔ اس موقع پربین الاقوامی سفارتی نمائندوں کو ہنڈبلز اور پٹیشن کی کاپی بھی دی گئی۔



12/6/2016 4:16:12 AM