Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی میڈیا پر تقریر ، تصویر اور بیانات کی اشاعت ور نشر کرنے پر عائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی


جناب الطاف حسین کی میڈیا پر تقریر ، تصویر اور بیانات کی اشاعت ور نشر کرنے پر عائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی
 Posted on: 2/20/2016
جناب الطاف حسین کی میڈیا پر تقریر ، تصویر اور بیانات کی اشاعت ور نشر کرنے پر عائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی 
دوسرے روز بھوک ہڑتالی کیمپ پر مختلف سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، صحافی شخصیات سمیت تاجروں ، صنعتکاروں ، انجینئرز ، ڈاکٹروں، وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیات کے علاوہ اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین کی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ شرکت 
جناب الطا ف حسین پر پابندی کے خلاف اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے وفود نے باقاعدہ بھوک ہڑتالی کیمپ پر بیٹھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا اور میڈیا کے سامنے جناب الطاف حسین پرعائد پابندی کی شدید مذمت کی
دوسرے روز علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب ، محمد حسین ، اقبال مقدم ، گلفراز خان خٹک ، محترمہ ریحانہ نسرین ، عارف خان ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کارکنان نے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ میں صبح 11بجے بیٹھ کر کیا 
بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء نے اپنے منہ پر پتیاں پہن رکھی تھی جن پر سلے ہوئے ہونٹ بنے ہوئے جبکہ اسی پٹی پر ’’قائد تحریک جناب 
الطا ف حسین کی زباں بندی ، نامنظور نامنظور ‘‘ کامطالبہ جعلی حروف میں تحریر تھا
بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء جب بھوک ہڑتال پر بیٹھ رہے تھے تو انہوں نے جناب الطا ف حسین کے حق میں فلک شگاف 
نعرے لگائے اور ان سے مکمل یکجہتی کااظہار کیا
کراچی ۔۔۔20، فروری 2016ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا پر تقریر ، تصویر اور بیانات کی اشاعت اور نشر کرنے پرعائد پابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام علامتی بھوک ہڑتال دوسرے دن بھی کراچی پریس کلب کے باہر پرجوش انداز میں جاری رہی ۔ ہفتہ کے روز علامتی بھوک ہڑتال کے دوسرے دن بھوک ہڑتال کا آغاز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرزعامرخان،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،ارکان رابطہ کمیٹی عبد الحسیب ، محمد حسین ، اقبال مقدم ، گلفراز خان خٹک ، محترمہ ریحانہ نسرین ، عارف خان ایڈووکیٹ اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ پر صبح11بجے بیٹھ کر کیا ۔اس موقع پر بھوک ہڑتالی کیمپ میں بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے چھ ڈسٹرکٹ سے منتخب ہونے والے یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء نے اپنے منہ پر پتیاں پہن رکھی تھی جن پر سلے ہوئے ہونٹ بنے ہوئے جبکہ اسی پٹی پر ’’قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی زباں بندی ، نامنظور نامنظور ‘‘ کامطالبہ جعلی حروف میں تحریر تھا ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء جب بھوک ہڑتال پر بیٹھ رہے تھے تو انہوں نے جناب الطا ف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور ان سے مکمل یکجہتی کااظہار کیا ۔
بھوک ہڑتال کے دوسر ے روزبھی مختلف سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، صحافی شخصیات سمیت تاجروں ، صنعتکاروں ، انجینئرز ، ڈاکٹروں، وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیات کے علاوہ اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین نے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ پر بیٹھ کر جناب الطاف حسین پر پابندی کے خلاف یکجہتی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر وفود نے میڈیا کے سامنے جناب الطاف حسین پر عائد پابندی پر اپنے خیالات کااظہار کیا اور اس کی بھر پور مذمت کی ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کے دوسرے روز ایم کیوایم شعبہ اطلاعات لٹریچر کمیٹی کے رکن اصغر انقلابی نے انقلابی اور تحریک سے وابستگی کی نظمیں پڑھیں جنہیں بھوک ہڑتالی شرکاء نے بے حد سراہا ۔ بھوک ہڑتالیکیمپ صبح سے لیکر رات قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے حق میں فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا ۔ 


4/23/2024 1:22:17 PM