Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکا ن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ماحولیاتی تبدیلیوں، پاکستان میں قدرتی آفات کے تناظر میںقائد تحریک الطاف حسین کی حالیہ اپیل پر غوروخوض کیا گیا


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکا ن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ماحولیاتی تبدیلیوں، پاکستان میں قدرتی آفات کے تناظر میں قائد تحریک الطاف حسین کی حالیہ اپیل پر غوروخوض کیا گیا
 Posted on: 2/17/2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکا ن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ماحولیاتی تبدیلیوں، پاکستان میں قدرتی آفات کے تناظر میںقائد تحریک الطاف حسین کی حالیہ اپیل پر غوروخوض کیا گیا
قائد تحریک الطاف حسین نے اپنی 38 سالہ جدوجہدکے دوران جو جو پیش گوئیاں کیں وہ ایک ایک کرکے سچ ثابت ہوتی رہی ہیں، رابطہ کمیٹی
الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام کو طالبانائزیشن اور داعش کے خطرے سے پیشگی آگاہ کردیا تھا، رابطہ کمیٹی
ملک وقوم کیلئے آئندہ 15 روز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، رابطہ کمیٹی
عوام آئندہ 15 روز اپنی آمدورفت میں انتہائی احتیاط سے کام لیں ،رابطہ کمیٹی
عوام 15 روز کیلئے اپنی ضروری ادویات اور روزمرہ استعما ل کی اشیاء کا ذخیرہ کرلیں، رابطہ کمیٹی
تمام ذمہ داران اور کارکنان ،عوام میں قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام پہنچانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں، الطا ف حسین
کراچی۔۔۔17،فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکا ن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا ۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں، پاکستان میں زلزلے ، سیلاب اور دیگرقدرتی آفات کے تناظر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محب وطن پاکستانیوں کے نام حالیہ دردمندانہ اپیل پر غوروخوض کیا گیا۔اجلاس میں کہاگیا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنی 38 سالہ جدوجہدکے دوران جو جو پیش گوئیاں کیں وہ ایک ایک کرکے سچ ثابت ہوتی رہی ہیں ۔ ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کراچی میں طالبائزیشن اور پھر داعش کے خطرے سے ملک بھرکے عوام کو پیشگی آگاہ کردیا تھا لیکن ارباب اقتدار واختیار اور میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے جناب الطاف حسین کے خدشات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے ان کا مذاق اڑایا گیا ۔ اجلاس میں مزید کہاگیا کہ آج پاکستان کے ہر حصے میں طالبانائزیشن ، داعش اور کالعدم جہادی تنظیموں کی موجودگی اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خدشات درست تھے لیکن ایم کیوایم دشمنی میں جناب الطاف حسین کی باتوں کو دانستہ نظرانداز کیا گیا جس کا نقصان ملک وقوم کو اٹھانا پڑا۔اجلاس میں کہاگیاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنے حالیہ بیان میں جن خدشات کا اظہار کیا ہے ، اس پر رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اور طویل اجلاس متفقہ طورپر طے کیاگیا کہ ملک وقوم کیلئے آئندہ 15 روز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان پر لازم ہے کہ وہ ملک بھر کے عوام میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ 15 روز اپنی آمدورفت میں انتہائی احتیاط سے کام لیں ، 15 روز کیلئے اپنی ضروری ادویات اور روزمرہ استعما ل کی اشیاء کا ذخیرہ کرلیں ۔

12/11/2016 5:56:02 AM