Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام 15 روز کیلئے اپنی ضروری ادویات اور خشک اجناس کا ذخیرہ کرلیں، الطاف حسین


عوام 15 روز کیلئے اپنی ضروری ادویات اور خشک اجناس کا ذخیرہ کرلیں، پاکستان میں تواتر کے ساتھ زلزلے آرہے ہیں اور سیاسی ماحول بھی انتہائی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں ، ان حالات میں اگلے پندرہ روز انتہائی اہم ہیں ،الطاف حسین
 Posted on: 2/17/2016
عوام 15 روز کیلئے اپنی ضروری ادویات اور خشک اجناس کا ذخیرہ کرلیں، الطاف حسین
ڈاکٹروں کے مشورے سے 15، دن کیلئے بچوں کودی جانے والی ادویات کا اسٹاک گھر میں رکھ لیں، الطاف حسین
پاکستان میں تواتر کے ساتھ زلزلے آرہے ہیں اور سیاسی ماحول بھی انتہائی غیریقینی صورتحالسے دوچار ہیں ، ان حالات میں اگلے پندرہ روز انتہائی اہم ہیں ،الطاف حسین
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کا اور ہم سب کا حامی وناصر ہو ، الطاف حسین
تمام پاکستانیوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل 
لندن۔۔۔17،فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام پاکستانیوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے وہ آئندہ 15 یوم تک انتہائی احتیاط ،چوکسی ،ہوشمندی کے ساتھ گزاریں اورنہ صرف اپنی آنکھیں بلکہ اپنا ذہن بھی کھلا رکھ کر آمد ورفت کریں ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ذیابطیس ،بلڈ پریشر ،دل کے امراض اورنفسیاتی امراض بشمول ٹینشن جیسے امراض میں مبتلا افراد کیلئے ڈاکٹروں نے جو ادویات تجویز کی ہیں وہ افراد15 دن کی ادویات کا کوٹہ لازمی اپنے گھر میں رکھیں، ڈاکٹروں کے مشورے سے 15، دن کیلئے بچوں کودی جانے والی ادویات کا اسٹاک گھر میں رکھ لیں اور اسی طرح عوام اپنے گھروں میں خشک اجناس اوررروز مرہ استعمال کی جانے والی اشیاء کا لازمی ذخیرہ کرلیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ عوام ،روز مرہ استعمال کئے جانے والے کپڑوں کو دھو لیں یا دھلوالیں جسے وہ پندرہ روز تک باآسانی سے استعمال کر سکتے ہوں ،اس کے علاوہ روز مرہ کے استعمال کی اشیاء جن میں بیٹری (سیل) ، ماچس ، موم بتی ، تیل، لکڑی ،کوئلہ اوردیگر اشیاء شامل ہیں ان کا بھی ذخیرہ کرلیں اوراپنی اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھرواکر رکھ لیں ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہا کے ملک بھر کے محب وطن پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ موسم میں اچانک تبدیلی واقع ہورہی ہیں، پاکستان میں تواتر کے ساتھ زلزلے آرہے ہیں اور سیاسی ماحول بھی انتہائی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں ، ان حالات میں اگلے پندرہ روز انتہائی اہم ہیں ، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کا اور ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔(آمین)
English


4/18/2024 5:35:57 AM