Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن این اے 5نوشہرہ ، این اے 71میانوالی اور این اے 27لکی مروت میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھنے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


ضمنی الیکشن این اے 5نوشہرہ، این اے 71میانوالی اور این اے 27لکی مروت میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھنے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/22/2013
ضمنی الیکشن این اے 5نوشہرہ ، این اے 71میانوالی اور این اے 27لکی مروت میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھنے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت 
خواتین کو حق رائے دہی سے روکنا الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور خواتین کے بنیادی حقوق کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی ہے، الطاف حسین 
پولنگ کے عمل میں ابھی کئی گھنٹے باقی ہیں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان خواتین کے حق رائے دہی کیلے الیکشن ضابطہ اخلاق پر فی الفور عملدر آمد کرائیں ، الطاف حسین کی اپیل 
لندن۔۔۔22، اگست2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ضمنی الیکشن کے دوران این اے 5نوشہرہ ، این اے 71میانوالی اور این اے 27لکی مروت میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو الیکشن ضابطہ اخلاق اور خواتین کے بنیادی حقوق کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ خواتین کی آبادی ملک کی آبادی سے نصف فیصد سے زائد ہے اور موجودہ جدید اور ترقی یافتہ دور میں ضمنی الیکشن کے موقع پر پاکستان میں قومی اسمبلی کے مذکورہ حلقوں میں خواتین کوووٹ ڈالنے کے جمہوری حق سے محروم رکھنا دورِ جاہلیت کی نشانی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ابھی پولنگ کے عمل میں چند گھنٹے باقی ہیں لہٰذا میری الیکشن کمیشن آف پاکستان دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ این اے 5نوشہرہ ، این اے 71میانوالی اور این اے 27لکی مروت میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے جائز حق سے محروم رکھنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور خواتین کواپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے ان حلقہ انتخابات میں الیکشن ضابطہ اخلاق پر فی الفور عملدر آمد کراکر خواتین کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق دیاجائے ۔ 

5/18/2024 3:09:48 PM