Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں دو گھنٹوں کے دوران دو تعلیمی اداروں اور ایک تھانے کو دستی بموں سے نشانہ بنانے کے واقعات کے فوری بعد ایم کیوایم کی ڈپٹی کنوینر سینٹر محترمہ نسرین جلیل کا صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل احمد سیال سے ٹیلی فون پر رابطہ

 Posted on: 2/12/2016

محترمہ نسرین جلیل نے وزیر داخلہ کو دستی بم دھماکوں پر ایم کیوایم کی تشویش سے آگاہ کیا اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے اقدامات پر زور دیا 
محترمہ نسرین جلیل نے اپواء کالج کی پرنسپل سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں 
ایم کیوایم تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے حکومتی سطح پر رابطے میں ہے اور حکومتی وزراء اور اراکین پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے مسلسل زور دے رہی ہے، محترمہ نسرین جلیل 
کراچی ۔۔۔12، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی ڈپٹی کنوینر سینیٹر نسرین جلیل نے کراچی میں دو گھنٹوں کے دوران دو تعلیمی اداروں اور ایک تھانے کو دستی بموں سے نشانہ بنانے کے واقعات کے فوراً بعد صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل احمد سیال سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دستی بم حملوں پر ایم کیوایم کی تشویش سے آگاہ کیا ۔ محترمہ نسرین جلیل نے صوبائی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں اس سے قبل بھی تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں کے تحٖفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جبکہ یونیورسٹیز ، کالجز اور اسکولوں کو تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت سندھ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ طلباء ، کاروباری حضرات اور شہریوں کے تحفظ کیلئے صوبائی سطح پر فی الفور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور دہشت گردی جیسے مذموم عزائم رکھنے والے عناصر کو ان کے ناپاک ارادوں سے قبل ہی ناکام بنا یاجائے ۔ 
اس سے قبل محترمہ نسرین جلیل نے اپواء کالج کی پرنسپل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دستی بم حملے پر اپنی تشویش کااظہار کیا ۔ محترمہ نسرین جلیل نے پرنسپل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے ایم کیوایم حکومتی سطح پر رابطے میں ہے اور حکومتی وزراء اور اراکین پر طلباء اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے زور دے رہی ہے ۔انہوں نے پرنسپل سے دستی بم حملے کے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں اور کالج کو سیکورٹی کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ۔ 

4/18/2024 9:32:46 AM