Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’’ایشن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2015‘‘ میں پہلی پاکستانی خاتون گولڈ میڈلسٹ ’’ٹوئینکل سہیل کھوکھر‘‘ کی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات


’’ایشن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2015‘‘ میں پہلی پاکستانی خاتون گولڈ میڈلسٹ ’’ٹوئینکل سہیل کھوکھر‘‘ کی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات
 Posted on: 2/12/2016
’’ایشن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2015‘‘ میں پہلی پاکستانی خاتون گولڈ میڈلسٹ ’’ٹوئینکل سہیل کھوکھر‘‘ کی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات
پاکستان کے نوجوان اپنے فن و مہارت سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے نوجوان خاتون کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لئے دس ہزار روپے بھی پیش کئے
کراچی ۔۔۔ 12؍ فروری 2016ء
ایشن پاورلفٹنگ چیمئن شپ میں پاکستان کی کرسچن بردادری سے تعلق رکھنے والی پہلی پاکستانی خاتون گولڈ میڈلسٹ ’’ٹوئینکل سہیل کھوکھر‘‘ نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹر یٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی۔ انیس سالہ نوجوان خاتون کھلاڑی نے 2015ء میں مسقط میں ہونے والے میں ’’پاورلفٹنگ پریس چیمپئن شپ‘‘ میں دنیا کی 12 ممالک کی خاتون کھلاڑیوں کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ملاقات کے موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی عادل خان، عارف خان ایڈوکیٹ، ایم کیو ایم شعبہ اقلیتی امور کے انچارج منوہر لال اور رکن گلفام جاوید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارنے ٹوئینکل سہیل کھوکھر کو ’’ایشینپاورلفٹنگ چیمپئن شپ 2015‘‘ میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لئے دس ہزار روپے بھی پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اپنے فن و مہارت سے دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔


12/8/2016 10:01:16 AM