Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

باغ ابن قاسم اربوں روپے کی لاگت سے بنا لیکن بجٹ میں مخصوص فنڈز کے باوجود آج یہ کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، خواجہ اظہار الحسن


باغ ابن قاسم اربوں روپے کی لاگت سے بنا لیکن بجٹ میں مخصوص فنڈز کے باوجود آج یہ کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 2/11/2016
باغ ابن قاسم اربوں روپے کی لاگت سے بنا لیکن بجٹ میں مخصوص فنڈز کے باوجود آج یہ کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، خواجہ اظہار الحسن
اربوں کے فنڈز استعمال ہونے کے دعووں کے باوجود آج بھی شہر کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، اس کا جواب کون دے گا، خواجہ اظہار الحسن 
بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی و غیر قانونی ہے، وسیم اختر 
بلدیاتی انتخابات کے بعد سے سندھ حکومت سازش کے تحت بلدیاتی اداروں کے لیے مخصوص فنڈز کو کرپشن کی نظر کررہی ہے، وسیم اختر 
قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ 
کراچی ۔۔۔ 11؍ فروری 2016ء
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کے ہمراہ سوسائٹی، شرف آباد، محمد علی سوسائٹی، باغ ابن قاسم سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے باغ ابن قاسم میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ باغ ابن قاسم اربوں روپوں کی لاگت سے قائم کیا گیا لیکن بجٹ میں مختص اربوں روپے فنڈز کے باوجود آج باغ ابن قاسم موہنجوداڑو کا منظر پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سندھ حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے اربوں روپے کے فنڈز بھی استعمال ہونے کے دعووں کے باوجود آج بھی عروس العباد شہر قائد کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے ، اس کا جواب کون دے گا کہ اربوں روپے کہاں گئے۔ اس موقع پر نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں اسکولوں کا برا حال ہے اور بچے بغیر چھت اور دیواروں کے اسکولوں میں گندگی کے ڈھیر کے درمیان بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ حکومت ایک سازش کے تحت بلدیاتی اداروں کے لیے مخصوص فنڈز کو کرپشن کی نظر کرتی جارہی ہے حالانکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کچرے کا ڈھیر بنتا جارہا ہے اور شہر کے کئی خوبصورت پارکس اور مقامات اب کھنڈر کے منظر پیش کر رہے ہیں لیکن افسوس کہ سندھ حکومت خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے، یہاں تک کہ شہر کے پارکوں کے لئے مختص کردہ فنڈز تک کرپشن کی نظر کردئے گئے۔ 







4/20/2024 4:57:11 AM