ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل بروزجمعہ سہ پہر3بجے نائن زیروپر پریس کانفرنس کی جائے گی
پریس کانفرنس میں قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر،تصاویر اوربیانات پرعائد پابندی پر اظہارخیال کیاجائے گا
کارکنان و ذمہ داران ویب ٹی وی پر پریس کانفرنس کی کارروائی ضروردیکھیں ،ندیم نصرت
پریس کانفرنس میں وزیراعظم نوازشریف نے فوج کے بارے میں جوکچھ اظہارخیال کیاہےوہ انہی کی زبانی سنایاجائےگا۔ندیم نصرت
کراچی ۔۔۔ 11 فروری 2016ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل بروزجمعہ سہ پہر3بجے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر،تصاویر اوربیانات پرعائد پابندی کے بارے میں اظہارخیال کیاجائے گا۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے پورے پاکستان اوراورسیز کے کارکنان و ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ کل بروجمعہ سہ پہر 3بجے ایم کیوایم ویب ٹی وی اس پریس کانفرنس کی کارروائی ضرور دیکھیں جس میں وزیراعظم نوازشریف نے مسلح افواج کے بارے میں جوکچھ اظہارخیال کیاہے وہ انہی کی زبانی سنایاجائے گا۔