لاہور میں نجی ٹی وی چینل سی 42 کے دفتر پر فائرنگ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
واقعہ آزادی اظہار اور آزادی صحافت کیخلاف سازش ہے، رابطہ کمیٹی
فائرنگ میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے، وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر داخلہ سے مطالبہ
کر اچی ۔۔۔7فر وری 2016ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے لاہور میں نجی ٹی وی سی 42 چینل کے دفتر پر نا معلو م افراد کی فا ئر نگ کی سخت الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں را بطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ واقعہ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کے ایک سازش ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور صوبا ئی وزیر داخلہ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی ٹی وی کے دفتر پر فا ئر نگ میں ملو ث شر پسندعنا صر کو فی الفور گر فتار کر اکرانہیں قانون کے مطا بق سزا دلو ائی جائے۔